Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سوہاوہ جی ٹی روڈ پر خوفناک حادثہ، ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، دو افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سوہاوہ جی ٹی روڈ پر خوفناک حادثہ، ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، دو افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی

عامر کیانی
عامر کیانی
23 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر ٹرالر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم تحصیل سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر القادر یونیورسٹی کے قریب تیز رفتار 10 ویلر ٹرالر اور موٹرسائیکل کے درمیان ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ریسکیورز نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی میتیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد اسی ہسپتال منتقل کی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 21 سالہ انیب منور ولد منور حسین اور 44 سالہ طاہر انور ولد انور خان ساکنائے راولاکوٹ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 31 سالہ محمد فیصل ولد مہندی خان سکنہ ڈاک خانہ عباس پور ضلع پونچھ کے طور پر ہوئی، جسے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے فرار ڈرائیور کی تلاش اور حادثے کی وجوہات سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جاں بحق افراد کی میتیں ان کے ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی، جبکہ متعلقہ قوانین کے تحت ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
scattered clouds
30° _ 30°
64%
1 km/h
جمعہ
36 °C
ہفتہ
37 °C
اتوار
36 °C
پیر
38 °C
منگل
31 °C

تازہ ترین

مون سون کا نیا خطرناک اسپیل، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
23 جولائی, 2026
سوہاوہ میں آؤٹ سورس سکول مالکان کا انوکھا کارنامہ، اساتذہ پر بم گرا دیا
23 جولائی, 2026
جہلم: ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن
23 جولائی, 2026
جہلم: سرکاری دفاتر میں تاخیر، کرپشن اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف شہری سراپا احتجاج
23 جولائی, 2026
جہلم پولیس کی کارروائی، عوامی مقامات پر آوارہ گردی کرنے والے چار افراد گرفتار
23 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان: کھیوڑہ سالٹ مائن لیز منسوخی کے خلاف مزدوروں اور مقامی کمیونٹی کا بھرپور احتجاج

14 اپریل, 2026

پنڈدادنخان پولیس نے اشتہاری ڈاکو گرفتار کر لیا، نقدی اور اسلحہ برآمد

16 جنوری, 2025

شہباز کے پاس کچھ نہیں، بہتری کیلئے نوازشریف ہی کردار ادا کرسکتے ہیں، فواد چودھری

11 مئی, 2024

منگلا: دریائے جہلم میں پھنسے چینی انجینئر اور اسکے ساتھی کو ریسکیو کر لیا گیا

12 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں