اولڈھم: سابق صدر یوکے اسلامک مشن مولانا شفیق الرحمٰن کے چچا زاد بھائی ڈاکٹر محمد اسد پاکستان میں انتقال کر گئے۔
مرحوم پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر تھے۔جمعیت علمائے برطانیہ کے اکابرین مولانا عبدالرشید ربانی،مولانا سید اسد میاں شیرازی،مولانا قاری عبدالرشید، مولانا قاری شمس الرحمن،مولانا قاری محمد عباس،مولانا محمد اکرم اوکاڑوی اور دیگر نے مولانا شفیق الرحمٰن اور ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے چچا زاد بھائی ڈاکٹر محمد اسد کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
مولانا شفیق الرحمٰن نے قاری عبدالرشید سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ غم اور مصیبت کے اس مشکل وقت میں جن علماء کرام اور احباب نے ہمارا حوصلہ بڑھایا اور مرحوم بھائی کی تعزیت اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی،ان کے شکر گزار ہیں۔