Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: منفرد تصویری نمائش، متنوع ثقافت کا حامل بریڈ فورڈ کلچر سٹی آف یو کے کے طور پر منتخب
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

منفرد تصویری نمائش، متنوع ثقافت کا حامل بریڈ فورڈ کلچر سٹی آف یو کے کے طور پر منتخب

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

بریڈفورڈ: بریڈفورڈ جو 2025 کیلئے UK City of Culture کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، اپنی متنوع ثقافت، تاریخ اور کمیونٹی کے انوکھے پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف تقریبات اور منصوبوں کا مرکز بن گیا ہے اس سلسلے میں حال ہی میں ایک منفرد تصویر نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس نے بریڈفورڈ کے ایک مخصوص علاقے، BD7، کی تاریخ اور لوگوں کی ثقافتی وراثت کو نمایاں کیا یہ تصویر ی نمائش ”بیک ٹو دی فیوچر بریڈفورڈ“کے عنوان سے کی گئی اور اس کی قیادت ایک باپ اور بیٹی کی باصلاحیت جوڑی، حنا ماجد اور عبدالماجد عرف (جورجی ماجد )نے کی یہ دونوں نہ صرف مقامی علاقے کی تاریخ بلکہ وہاں رہنے والے لوگوں کی زندگیوں اور ثقافت کے بدلتے پہلوؤں کو نمایاں کرنے میں کامیاب رہے۔ حنا، جو ایک فوٹوگرافر ہیں نے اپنے کیمرے کے ذریعے BD7کی عمارتوں، گلیوں اور سماجی تبدیلیوں کو قید کیا، جب کہ ان کے والد نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے انہیں رہنمائی فراہم کی نمائش میں پاکستان قونصلیٹ کے اتاشی سرفراز احمد ، کونسلر جوان ڈووڈ، کونسلر ناظم اعظم ، کونسلر جبار ، قاضی اشتیاق ، رفیق سہگل ، محمد سلیم ، جاوید ، اورنگ زیب ، آصف خان ، طفیل احمد ، ڈاکٹر جاوید بشیر ، راجہ مہربان صوفیہ بونسی ، اور کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔یہ نمائش نہ صرف تصاویر کا ایک مجموعہ تھی بلکہ ایک کہانی تھی جو علاقے کی تاریخی اہمیت، بدلتے معاشرتی پہلوؤں، اور وہاں بسنے والے لوگوں کے تجربات کو بیان کرتی ہے۔ نمائش میں موجود تصاویر نے اس علاقے کی تعمیرات، گلیوں، اور رہنے والوں کے طرزِ زندگی کو منفرد انداز میں پیش کیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وقت کے ساتھ کس طرح BD7کا علاقہ تبدیل ہوا اور اس کی سماجی و ثقافتی پہچان مضبوط ہوئی یہ پروجیکٹ خدمتی سینٹرز اور دی لیپ کی مالی معاونت سے ممکن ہوا۔ دی لیپ، جو مقامی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کیلئے کام کرتی ہے، نے اس پروجیکٹ کو ان سات منصوبوں میں شامل کیا جنہیں مقامی لوگوں کے تخلیقی خیالات کو پروان چڑھانے کیلئے سپورٹ کیا جا رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد نہ صرف مقامی ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنا ہے بلکہ کمیونٹی کے اندر ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا بھی ہے بریڈ فورڈ کو 2025 میں UK City of Culture کا اعزاز ملنا ایک بڑے فخر کی بات ہے، اور اس طرح کے منصوبے اس اعزاز کو مزید نمایاں کرتے ہیں۔ یہ نمائش نہ صرف مقامی ثقافت اور تاریخ کو محفوظ کرنے کا ایک ذریعہ ہے بلکہ بیرونی دنیا کو بریڈفورڈ کی متنوع ثقافتی پہچان سے روشناس کرانے کا ایک موثر پلیٹ فارم بھی ہے بریڈفورڈ کی یہ ثقافتی ترقی نہ صرف مقامی کمیونٹی کو ایک شناخت فراہم کرتی ہے بلکہ اس علاقے کو عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام دلانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
59%
1 km/h
بدھ
25 °C
جمعرات
31 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستان اور برطانیہ کے معاشی اور تجارتی تعلقات شاندار ہیں، مقررین

22 اکتوبر, 2023

متحدہ عرب امارات میں 3 ہفتے قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا

4 مئی, 2024

اوپی ڈبلیو سی، الزہرہ اسلامک سینٹر اور کونسلرز فورم کے تعاون سے پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے وٹفورڈ میں نادرا سرجری

11 جون, 2024

برطانیہ و یورپ کے معاشرے میں بطور مسلمان بہترین کردار و عمل کا مظاہرہ کریں، ڈاکٹر غلام محمد گوہر

17 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں