پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت نے مین بازار کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہری مسائل، تجاوزات اور میونسپل سروسز سے متعلق شکایات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے بازار میں قائم عارضی تجاوزات کا معائنہ کیا اور قابضین کو فوری طور پر تجاوزات ختم کرنے کی سخت وارننگ جاری کی، تاکہ عوامی راستے بحال کیے جا سکیں اور ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا سکے۔
اس موقع پر شہریوں کی جانب سے میونسپل کمیٹی سے متعلق پیش کی گئی شکایات کو بھی سنا گیا، جس پر متعلقہ حکام کو موقع پر ہی فوری اور مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے واضح کیا کہ بازار میں نظم و ضبط کی بحالی، تجاوزات کے خاتمے اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔


