Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: فرانس میں مونا لیزا کی شہرہ آفاق پینٹنگ پر سوپ پھینک دیا گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

فرانس میں مونا لیزا کی شہرہ آفاق پینٹنگ پر سوپ پھینک دیا گیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
28 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پیرس: فرانس میں مونا لیزا کی شہرہ آفاق پینٹنگ پر سوپ پھینک دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں احتجاج کے دوران دو مظاہرین نے شیشے میں محفوظ مونا لیزا کی شہرہ آفاق پینٹنگ پر سوپ پھینک دیا اور فرانسیسی شہریوں کو “صحت مند خوراک کا حق” فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

لوور میوزیم کے مطابق حفاظتی شیشے کی وجہ سے پینٹنگ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ویڈیو میں ٹی شرٹس پہنی دو خواتین مظاہرین کو پینٹنگ پر سوپ پھینکتے اور میوزیم کی سیکیورٹی کو ان کے سامنے کالی اسکرین لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوپ پھینکنے کے بعد مظاہرین نے پینٹنگ کے سامنے کھڑے ہو کر کہا کہ “زیادہ اہم کیا ہے؟ آرٹ یا صحت مند اور پائیدار خوراک کا حق؟، آپ کا زرعی نظام بیمار ہے، ہمارے کسان مر رہے ہیں”۔

https://twitter.com/MS_Sambo_/status/1751626343622590534

بعد ازاں فوڈ کاؤنٹر اٹیک نامی ایک گروپ نے اس اسٹنٹ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ احتجاج خوراک کو عام سماجی تحفظ دینے کی کوششوں کا حصہ تھا۔

گروپ نے ہر ماہ شہریوں کو کھانے پر استعمال کرنے کے لیے 150 یورو مالیت کا فوڈ کارڈ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

دریں اثنا فرانس کی وزیر ثقافت رچیڈا داتی نے کہا کہ “کوئی وجہ” بھی مونا لیزا کو نشانہ بنانے کا جواز پیش نہیں کر سکتی کیونکہ یہ ہمارا تاریخی ورثہ ہے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی دارالحکومت میں حالیہ دنوں میں کسانوں کی جانب سے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف احتجاج دیکھا جارہا ہے۔ جمعہ کو کسانوں نے پیرس کے اندر اور باہر اہم سڑکوں کو بلاک کر دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پیرس کے لوور میوزیم میں موجود ’مونا لیزا‘ کی اس پینٹنگ کو ماضی میں بھی نقصان پہنچانے کی کئی کوششیں کی جاچکی ہیں۔

1950 کی دہائی میں ایک شخص نے اس پر تیزاب ڈال کر نقصان پہنچایا تھا جس کے بعد سے اس پر حفاظتی شیشہ لگادیا گیا تھا جسے 2019 میں بلٹ پروف شیشہ سے تبدیل کردیا گیا تھا۔

2022 میں ایک کارکن نے پینٹنگ پر کیک پھینکا تھا اور لوگوں پر زور دیا تھا کہ وہ “زمین کے بارے میں سوچیں”۔

1911 میں اس پینٹنگ کے لوور میوزیم سے چوری ہونے پر بین الاقوامی سطح پر سنسنی پھیل گئی تھی۔

پینٹنگ کو دو سال بعد اُس وقت برآمد کیا گیا تھا جب اُسے اٹلی میں نوادرات کے ایک ڈیلر کو فروخت کرنے کی کوشش کی گئی۔

مونا لیزا کی یہ پینٹنگ دنیا کے مشہور فن پاروں میں سے ایک ہے جسے 16 ویں صدی میں مشہور سائنسداں اور مصور لیونارڈو ڈاوِنسی نے تخلیق کیا تھا، اس شاہکار کو دیکھنے کیلئے ہر سال دنیا بھر سے ایک کروڑ سے زائد افراد یہاں آتے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
few clouds
29° _ 29°
39%
3 km/h
جمعرات
26 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
32 °C
اتوار
34 °C
پیر
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، خاتون پر تشدد کا ملزم اور منشیات فروش گرفتار
15 اکتوبر, 2026
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جہلم کی کھاد اور بیج ڈیلرز سے میٹنگ، قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کی ہدایت
15 اکتوبر, 2026
جہلم: سال 2023ء سے چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
15 اکتوبر, 2026
تحصیل سوہاوہ میں پٹواریوں کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سال نو کا جشن؛ لاس اینجلس میں آگ کب اور کیسے لگی، حیران انکشافات

15 جنوری, 2025

ایران کی جانب سے امریکی کانگریس کی پاکستان کے انتخابات سے متعلق قراداد کی مذمت

30 جون, 2024

اسرائیل کو عالمی قوانین توڑنے کا حق نہیں، میئر لندن کا جنگ بندی کا بھی مطالبہ

27 اکتوبر, 2023

سعودی عرب میں بھارتی شہری کو قتل کرنیوالے بنگلہ دیشی بھائیوں کے سر قلم

22 دسمبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں