الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹیں منجمد کردی گئیں، جس کے باعث ووٹ کا اندراج یا اخراج اب نہیں ہو سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹوں کو منجمد کرنے کے بعد آئندہ عام انتخابات کے لیے ووٹر لسٹوں کی تیاری پر کام جاری ہے۔
الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کو منجمد کردیا ہے، جس کے بعد اب ووٹرز کا اندراج یا اخراج نہیں ہوگا بلکہ الیکشن کمیشن رواں ماہ کی 25 تاریخ تک ووٹر لسٹوں کو فائنل کردے گا.
25 نومبر تک ہی ووٹر لسٹوں کی اشاعت مکمل کر لی جائے گی۔