Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 3 ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 3 ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
4 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: حکومت پاکستان کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملک بھر میں 3 ہزار سے زائد عارضی ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام کارپوریشن کو درپیش مالی خسارے اور مسلسل نقصان میں جانے والے اسٹورز کو بند کرنے کی پالیسی کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے فیصلے کے تحت ان اسٹورز کو بند کیا جا رہا ہے جو طویل عرصے سے خسارے میں چل رہے تھے۔ اس پالیسی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں عارضی ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔

رواں سال فروری میں بھی تین ہزار کے قریب ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا تھا، جن میں زیادہ تر ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ورکرز شامل تھے۔ یہ وہ کارکن تھے جو گزشتہ 10 سال سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تحت مختلف خدمات انجام دے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق ملازمین کو برطرف کرنے کے احکامات چھٹی کے دن جاری کیے گئے، جس پر ملازمین نے شدید افسوس اور مایوسی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بغیر پیشگی اطلاع کے روزگار سے محروم کر دینا سراسر ناانصافی ہے۔

یاد رہے کہ 22 جنوری کو وفاقی کابینہ کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز کو مرحلہ وار بند کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جو اس فیصلے کی روشنی میں مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کا تصور اب کمزور پڑتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ ملازمین کی برطرفی کے بعد ہزاروں خاندانوں کے معاشی حالات مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
38°C
Jhelum
clear sky
38° _ 38°
43%
1 km/h
بدھ
38 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
38 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

گوگل کا پاکستان کیلئے اے آئی اکیڈمی لانچ کرنے کا اعلان

5 اگست, 2024

جہلم: جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلئے محکمہ جنگلات کا عملہ 24 گھنٹے متحرک ہے، نعمان ارشد

30 مئی, 2026

ڈپٹی کمشنر جہلم کا ہیلتھ فلٹر کلینک بلال ٹاؤن کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

30 جنوری, 2025

پنڈ دادنخان میں قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان گرفتار

8 نومبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں