Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں مرمت کے نام پر بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری شدید پریشان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں مرمت کے نام پر بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری شدید پریشان

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
30 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلع جہلم میں مرمت کے نام پر ہونے والی طویل اور غیر اعلانیہ بجلی بندش نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں دن اور رات کے مختلف اوقات میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی عدم فراہمی کے باعث گھریلو زندگی، کاروباری سرگرمیاں اور تعلیمی معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

متعدد صارفین نے شکایت کی ہے کہ بجلی کی بار بار بندش سے نہ صرف دکانوں اور کاروباری مراکز کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ طلبہ و طالبات کی تعلیم، گھریلو امور اور خصوصاً بیمار، بزرگ اور بچوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش یا کسی فالٹ کی صورت میں جب وہ آئیسکو کے متعلقہ دفاتر سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اکثر فون کالز موصول ہی نہیں کی جاتیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اگر کسی موقع پر رابطہ ہو بھی جائے تو شکایات کو مطلوبہ سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا اور کئی بار شکایت درج ہونے کے باوجود بروقت ازالہ نہیں کیا جاتا۔

شہریوں نے ایک اور اہم مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ شہر اور گردونواح کی متعدد گلیوں اور محلوں میں بجلی کے ننگے اور لٹکتے ہوئے تار شہریوں کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق بارشوں کے موسم میں یہ صورتحال کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے ان تاروں کی فوری مرمت اور تبدیلی ناگزیر ہے۔

عوامی حلقوں نے آئیسکو حکام، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے، بجلی کی فراہمی کو بلا تعطل یقینی بنایا جائے، شکایات کے ازالے کے نظام کو مؤثر بنایا جائے اور خطرناک بجلی کی تاروں کو فوری طور پر درست کر کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
34°C
Jhelum
overcast clouds
34° _ 34°
52%
3 km/h
جمعرات
34 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
38 °C
پیر
32 °C

تازہ ترین

سوہاوہ پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا، مرکزی ملزم سمیت تین افراد گرفتار
30 جولائی, 2026
مزید بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
30 جولائی, 2026
جہلم: تحصیل روڈ پر سست رفتار ترقیاتی کام، تاجروں کا کاروبار شدید متاثر، مون سون بارشوں کے بعد ٹف ٹائل منصوبے پر بھی سوالات
30 جولائی, 2026
سوہاوہ میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، خطرناک ملزم ہلاک، ساتھی فرار
30 جولائی, 2026
جہلم میں سرکاری نرخ نامے نظر انداز، اشیائے خورونوش مبینہ طور پر من مانی قیمتوں پر فروخت ہونے لگی
30 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم کے بازاروں اور سڑکوں پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، عوامی سہولت کی راہ ہموار

1 جون, 2025

یاماہا پاکستان کی جانب سے سال 2025 کے آغاز پر شاندار آفر کا اعلان

7 جنوری, 2025

یوم عاشور؛ جہلم میں ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا

25 جون, 2026

جہلم میں منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید اور جرمانے کی سزا

18 فروری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں