Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش، لنکاشائر کی مجوزہ مسجد کے سامنے خنزیر کا سر رکھ دیا گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش، لنکاشائر کی مجوزہ مسجد کے سامنے خنزیر کا سر رکھ دیا گیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
13 اکتوبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن: لنکاشائر کے علاقے بارنلڈسوک کی موصلے اسٹریٹ پر گزشتہ روز شرپسندوں نے مذہبی منافرت پھیلانے کیلئے مجوزہ مسجد کے سامنے خنزیر کا سر رکھ دیا۔

پولیس نے اس واقعہ کو ایک بڑا جرم قرار دیتے ہوئے تجربہ کار افسران کی ایک ٹیم کے ذریعہ واقعہ کی تفتیش کیلئے گھر گھر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی سے مدد لینے کے علاوہ مقامی قصائیوں اور کمیلہ کرنے والوں سے بھی معلومات اکھٹا کرنا شروع کر دی ہیں۔ علاقے میں پولیس کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

پینڈلے اور ربلے ویلی اور قرب و جوار کی پولیس ٹیم کے انسپکٹر کلیئر پیرسن نے کہا ہے کہ میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ نفرت کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا اور ہم اس واقعہ کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ ہم نے اس واقعہ کی تفتیش کیلئے ایک انتہائی تجربہ کار ٹیم متعین کر دی ہے اور وہ ذمہ داروں کی نشاندہی کیلئے 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس واقعہ پر علاقے کے تمام لوگ یکساں طور پر دل شکستہ ہیں ۔ میں ان لوگوں سے براہ راست اپیل کرتا ہوں کہ اگر انہیں اس واقعہ کی فوٹیج کے حوالے سے کوئی معلومات ہوں تو وہ براہ راست پولیس سے رابطہ کریں اور ہماری تفتیش میں معاونت کریں۔

بارنلڈسوک اسلامی سینٹر کے ابرار احمد نے کہا ہے کہ یہ واقعہ علاقے کے لوگوں کی سوچ کی عکاسی نہیں کرتا۔ جہاں مسلمان 1960سے کمیونٹی کے جزوکے طور پر ایک ساتھ شیر و شکر ہیں۔ بارنلڈسوک اسلامی سینٹر امن وہم آہنگی کے فروغ کیلئےشہر میں کسی کے ساتھ بھی مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ بارنلڈسوک کو ہم جانتے ہیں اور اسے دوستی اور احترام کا گہوارہ تصور کرتے ہیں اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ یہ علاقہ ایسے ہی امن و ہم آہنگی کا گہوارہ بنا رہے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
44%
2 km/h
جمعہ
25 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
34 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

حج کے دوران بھیک مانگنے والوں کو کتنی سزا ہوگی

19 فروری, 2024

سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

26 اکتوبر, 2024

امارات میں 500 درہم کا نیا نوٹ متعارف، ڈیزائن کی خاصیت کیا ہے؟

30 نومبر, 2023

ترکیہ نے شام کی عبوری حکومت کو فوجی مدد کی پیشکش کردی

16 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں