پڑی درویزہ: سابق کونسلر چوہدری امتیاز احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ جبہ یونین کونسل پھلڑے سیداں حلقہ منگھوٹ کے سابق جنرل کونسلر اور علاقہ کی معروف عوامی، سیاسی، سماجی شخصیت چوہدری امتیاز احمد موٹر سائیکل کے ایک حادثہ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے۔

مرحوم کی عمر 70برس تھی ، پسماندگان میں دو بیوگان ، دو بیٹے اور دوبیٹیاں شامل ہیں ۔یاد رہے کہ مرحوم چوہدری محمد صدیق ،محمد اشفاق ،چوہدری محمد نواز برادران کے بڑے بھائی تھے۔ مرحوم کی زندگی مثالی طور پر سیاسی ، سماجی اور عوامی خدمات سے عبارت رہی ۔

مرحوم کی بڑی نمازجنازہ کے اجتماع کی امامت سجادہ نشین دربار عالیہ چھبر سیداں پیر سید غلام علی شاہ نے کی ۔نماز جنازہ کے بڑے اجتماع میں علاقہ بھر سے سیاسی سماجی شخصیات کی کثیر تعداد شامل تھی ۔ مرحوم کو سوگواران کی موجودگی میں آبائی گاؤں جبہ تحصیل سوہاوہ میں سپر د خاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button