پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل، پولیس مزاحمت اور جان سے مارنے کی دھمکیوں میں ملوث بدنام زمانہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ رائفل کلاشنکوف نما معہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔


