Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنڈدادنخان میں مصالحتی کمیٹی کو باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنڈدادنخان میں مصالحتی کمیٹی کو باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا

محمد وسیم
محمد وسیم
25 مارچ, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کے احکامات کی روشنی میں تھانہ پنڈدادنخان میں مصالحتی کمیٹی کو باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد عوامی سطح پر چھوٹے اور معمولی نوعیت کے تنازعات کو فوری اور خوش اسلوبی سے حل کرنا ہے۔

اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان رانا لطیف کی زیر قیادت مصالحتی کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں باہمی اتفاق رائے سے ملک غلام مصطفی مٹھو کو چیئرمین اور ملک فیصل کھیوڑہ کو وائس چیئرمین مقرر کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ایس ایچ او رانا لطیف نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او جہلم کے واضح احکامات ہیں کہ پولیس کو حقیقی معنوں میں عوام دوست بنایا جائے اور ایسے معاملات جو قانونی کارروائی کے دائرہ کار میں نہیں آتے، انہیں باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ گھریلو مسائل، معمولی زمین کے تنازعات اور دیگر چھوٹے جھگڑوں کو مصالحتی کمیٹی کے ذریعے مؤثر انداز میں نمٹایا جائے گا تاکہ عدالتوں اور تھانوں پر بوجھ کم ہو اور عوام کو فوری ریلیف مل سکے۔

نو منتخب چیئرمین ملک غلام مصطفی مٹھو نے اس موقع پر ڈی پی او جہلم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے یہ اقدام نہایت خوش آئند ہے اور کمیٹی اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور شفافیت کے ساتھ ادا کرے گی۔

اجلاس میں شریک کمیٹی ممبران اور سماجی و رفاہی شخصیات نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ فورم عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانے اور مقامی سطح پر امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
55%
3 km/h
بدھ
33 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
36 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر جہلم کے زیر اہتمام ضلع جہلم میں ہفتہ آبادی کی تقریبات کا آغاز

9 جولائی, 2024

پنڈدادنخان میں مسلح ڈکیت چار گھروں سے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار

25 اکتوبر, 2023

سوہاوہ کے دوہرے قتل کیس میں سزائے موت کا ملزم 3 سال بعد ہائی کورٹ سے بری

31 اکتوبر, 2024

دینہ میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کی کار لے اڑے

2 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں