پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان کا دورہ، مریضوں کی عیادت، طبی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے تحصیل پنڈدادنخان کے دورہ کے دوران تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ادویات اور علاج کی دستیابی بارے آگاہی حاصل کی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کی آمد و رفت کا ریکارڈ چیک کیا اور فارمیسی میں ادویات کے سٹاک کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے ہدایت کی کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں تمام مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔


