پنڈدادنخان پولیس کے جوان عصمت بلوچ کی طرف سے ایمانداری کی مثال، بزرگ شہری کا گم شدہ بیگ ڈھونڈ کر ان کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں گزشتہ روز بزرگ شہری بینک سے پنشن نکلوانے گیااور واپسی پر بیگ گم ہوگیا۔ بیگ میں نقدی، پنشن بک اور قیمتی کاغذات موجود تھے۔
سرکاری بینک میں تعینات پنڈدادنخان پولیس کے جوان عصمت بلوچ نے بیگ کو ڈھونڈ کر بزرگ شہری کے حوالے کر دیا۔
اس پر بزرگ شہری نے عصمت بلوچ کا شکریہ ادا کیا، عصمت بلوچ نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے پنجاب پولیس کا نام روشن کیا۔


