سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
مدعیہ مقدمہ (متاثرہ بچی کی والدہ) نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ ملزم نے ان کی بیٹی کے ساتھ نامناسب حرکات کیں۔ اس پر تھانہ ڈومیلی کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے فوری چھان بین کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اسے جلد ہی عدالت میں چالان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسے مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی اقدامات بروقت اٹھائے جائیں گے۔


