جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نا اہلی کے باعث شہر سمیت جی ٹی روڈ پر قائم ہوٹلوں کے کچن میں تیار ہونے والے کھانے حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس کھانے غیر معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کا فقدان ہونے کی وجہ سے مختلف وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران صرف ریونیو اکٹھا کرنے کے سرٹیفکیٹ جاری کر رہے ہیں جبکہ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران ہوٹلز ریسٹورنٹ کی چیکنگ کرنے کی بجائے ناقص و مضر صحت کھانوں کی فروخت کرنے والے مالکان کی سرپرستی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جہلم شہر سمیت جی ٹی روڈپر قائم ہوٹلوں اینڈ ریسٹورنٹ مالکان وبائی امراض فروخت کر رہے ہیں جبکہ بااثر مالکان گاہکوں سے فائیو سٹار ہوٹلوں کے چارجز وصول کر کے راتوں را ت کروڑ پتی بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں، ایسے میں متوسط طبقے کے محنت مزدوری کرنے والوں کے جسم سے روح کا تعلق قائم رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔
شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سمیت ضلع بھر میں موجود ہوٹلوں کے باورچی خانے اور حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس کھانے تیار کر کے فروخت کرنے والے ہوٹلز و ریسٹورینٹ مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔


