دینہ: جہلم کی تحصیل دینہ پچھلے تین ہفتوں سے رجسٹریوں کا کام ٹھپ، پراپرٹی کے شعبہ سے وابستہ افراد کو لاکھوں، کڑوروں کے نقصان کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں تعینات تحصیلدار منیر خان کو محکمہ مال کی کارروائی کے نتیجے میں پچھلے 3 ہفتوں سے معطل کردیا ہے اور نیا تحصیلدار تعینات نہ ہونے کی وجہ سے تحصیل دینہ میں محکمہ مال سے وابستہ تمام امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی عدم دلچسپی کیوجہ سے تحصیل بھر کے عوام روزانہ کی بنیاد پر تحصیل دفتر دینہ میں علی الصبح زمینی معاملات کے سلسلے میں پہنچتے ہیں لیکن ان کے کام نہ ہونے کی وجہ سے مایوس اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں ۔
مکینوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پراپرٹی کا شعبہ ذبو ں حالی کا شکار ہو چکا ہے روزانہ پراپرٹی کے شعبہ سے وابستہ افراد اور حکومت کو ریونیو کی مد میں لاکھوں کروڑوں کا نقصان پہنچ رہا ہے۔
شہریوں نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیاہے کہ تحصیل دینہ میں تحصیلدار کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔


