Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ضلع جہلم میں سکیورٹی کے حوالے سے کسی بھی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، ڈی پی او طارق عزیز سندھو
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ضلع جہلم میں سکیورٹی کے حوالے سے کسی بھی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، ڈی پی او طارق عزیز سندھو

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
20 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو نے ڈی پی او آفس جہلم میں سیکیورٹی سٹاف کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ میٹنگ میں انچارج سیکیورٹی برانچ سمیت ضلع بھر کے سیکیورٹی سٹاف نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد ضلع جہلم میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات اور موجودہ چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔

ڈی پی او جہلم نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کے معاملے میں کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اور ضلع بھر میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی باشندوں، اقلیتوں، سرکاری و نجی املاک کی سیکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں جمعہ ڈیوٹی، سنڈے سروسز اور دیگر مذہبی عبادات کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو لازمی قرار دیا گیا۔ ڈی پی او نے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں کے کرائم ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے مؤثر گشت اور ناکہ بندی کو مزید بہتر بنایا جائے۔

طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی سٹاف محکمہ پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے تمام اہلکار اپنے فرائض پوری مستعدی سے انجام دیں۔ انہوں نے اشتہاری مجرمان، چوروں اور ڈکیت گینگز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

ڈی پی او جہلم نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی بھی نفرت انگیز یا شرانگیز عنصر کو یہ موقع نہ دیا جائے کہ وہ ضلع جہلم کے پرامن ماحول کو خراب کر سکے۔ اجلاس کے اختتام پر سیکیورٹی سٹاف کو ہدایات پر فوری اور مؤثر عملدرآمد کی تاکید کی گئی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
38°C
Jhelum
light rain
38° _ 38°
42%
2 km/h
پیر
38 °C
منگل
36 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
40 °C
جمعہ
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ میں افسوسناک حادثہ، سڑک عبور کرتے ہوئے پانچ سالہ بچہ مسافر بس کی ٹکر سے جاں بحق
1 اگست, 2026
جہلم میں 35 فٹ گہرے کنویں میں گر کر مٹی اور سیمنٹ کی سلیبوں تلے دبنے والے شخص کو زندہ نکال لیا گیا
1 اگست, 2026
جہلم میں بند مکان کے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنس کر چور جاں بحق
1 اگست, 2026
اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں
31 جولائی, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 408 افراد اور 191 گھروں کی چیکنگ، ایک ملزم گرفتار
31 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: 12 ربیع الاول امتِ مسلمہ کے لیے رحمت، ہدایت اور عشقِ رسول ﷺ کا دن ہے، قاری جہانگیر احمد

20 اگست, 2025

نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے جہلم پولیس کی کمان سنبھال لی

25 فروری, 2026

بہترین پوسٹر مقابلے پر اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج کے طلباء مبارکباد کے مستحق ہیں، پروفیسر راجہ عبدالرحمٰن

23 فروری, 2024

اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا تحصیل کمپلیکس، اراضی ریکارڈ سینٹر اور آر ڈبلیو ایم سی کنٹرول روم کا دورہ

15 جنوری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں