جہلم: تھانہ صدر پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے کی۔ کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کاشف کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔
پولیس نے فوری طور پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کامیاب کارروائی پر تھانہ صدر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جہلم پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


