Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کویت نے اقامہ خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے مزید سختی کردی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کویت نے اقامہ خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے مزید سختی کردی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 جنوری, 2024
شیئر کریں
فوٹو: روئٹرز / فائل
شیئر کریں

کویت سٹی: کویت نے اقامہ خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے مزید سختی کرتے ہوئے جرمانے کی ادائیگی پر غیرملکیوں کو حیثیت تبدیل کروانے کی اجازت دینے والے حکم نامہ پر عملدرآمد روک دیا، رہائش کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اپنی حیثیت کو درست کرنے کے لیے کوئی رعایتی مدت نہیں دی جائے گی۔

مقامی میڈیا کے مطابق کویت نے غیر قانونی مقیم افراد کے لیے جرمانے کی معافی کی سکیم روک دی ہے، حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری اور ان پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ دیا ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کویتی حکام نے 2020ء سے پہلے ملک میں آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو مخصوص جرمانے کی ادائیگی کے بدلے اپنی حیثیت کو تبدیل کرنے کی اجازت دینے والے ایک مختصر مدت کے حکم نامے پر عملدرآمد کو روک دیا ہے۔

کویتی اخبار الانباء نے کچھ دن پہلے جاری کی جانے والی وزارت داخلہ کی زبانی ہدایات کا حوالہ دیا جس میں اس حکم نامے پر عمل درآمد روکا گیا جس سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار غیر ملکیوں تک پہنچ چکی ہے، ایک سکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ’وزارت داخلہ اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ملک سے ڈی پورٹ کرنے کے اپنے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے جیسا کہ پہلے ہوتا تھا‘۔

کویتی اخبار القبس نے رپورٹ کیا ہے کہ کویت نے گزشتہ سال ریکارڈ 42 ہزار تارکین وطن کو ملک کے رہائشی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں کے جرائم میں ملوث ہونے پر ملک بدر کیا، کویت نے حال ہی میں غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں اور خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی رہائشی کو چھپانے والے کو بھی ملک بدر کر دیا جائے گا۔

معلوم ہوا ہے کہ کویتی افراد یا کمپنیوں کو تارکین کو غیر قانونی طور پر پناہ دینے اور غیر قانونی افراد کو چھپانے پر سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا، خلیجی ملک کی 4 اعشاریہ 6 ملین کی مجموعی آبادی میں غیر ملکیوں کی تعداد تقریباً 3 اعشاریہ 2 ملین ہے، اس لیے کویت اپنی آبادی کے عدم توازن کو دور کرنے اور غیر ملکی کارکنوں کی جگہ اپنے شہریوں سے ملازمت کی پالیسی کے ایک حصے کے طور پر "کویتائزیشن” کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
41%
2 km/h
اتوار
26 °C
پیر
33 °C
منگل
33 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
35 °C

تازہ ترین

بجلی صارفین کے لیے ریلیف، پاور ڈویژن کا بڑا اعلان سامنے آگیا
18 اکتوبر, 2026
موسمِ سرما کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان ! یکم نومبر سے نافذ ہوں گے
18 اکتوبر, 2026
جہلم میں جدید ویٹرنری آپریشن تھیٹر کا قیام کسانوں اور مویشی پال حضرات کے لیے اہم سہولت ہے، بلال اظہر کیانی
18 اکتوبر, 2026
نادرا کی جدید ڈیوائس؛ نیا موبائل رجسٹریشن سسٹم متعارف
18 اکتوبر, 2026
جہلم: راجہ علی زین خان کی وزیر تعلیم سے ملاقات، گرلز ہائی اسکول دھریالہ جالپ کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کی منظوری
18 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ایران نے شدید نقصان پہنچایا اور حزب اللہ نے گہرے زخم دیے ہیں، شام

12 جنوری, 2025

مصر کی سیاحوں کے لیے پرکشش آفر

4 فروری, 2025

متحدہ عرب امارات میں مخصوص ملازمتوں سے متعلق گائیڈلائنز جاری

11 دسمبر, 2024

لندن کی سڑکوں پر ملٹری گھوڑے بے قابو، 4 افراد زخمی

25 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں