Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: انجمن آرائیاں تحصیل جہلم کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد، معززین کی شرکت
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

انجمن آرائیاں تحصیل جہلم کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد، معززین کی شرکت

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
14 جون, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: انجمن آرائیاں تحصیل جہلم کے زیر اہتمام ایک نجی میرج ہال میں عید ملن پارٹی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آرائیں برادری کے معززین، سیاسی، سماجی، کاروباری، قانونی اور صحافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ میزبانی کے فرائض شہر کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری محمد ولید آرائیں نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔

تقریب میں انجمن آرائیاں ضلع جہلم کے سرپرستِ اعلیٰ اور معروف قانون دان چوہدری محمد یعقوب آرائیں، سرپرست چوہدری علی اصغر، ضلعی صدر حاجی حبیب الرحمٰن چوہدری، میڈیا کوآرڈینیٹر چوہدری مہربان حسین اور تحصیل پنڈدادنخان کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری اسماعیل جوتانہ کی آمد پر شرکاء نے پُرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ پاک فوج اور آرائیں برادری کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محسن نے حاصل کی، جبکہ الطاف علی نے میاں محمد بخش اور عارف کھڑی کا کلام پیش کرکے محفل کو روحانی رنگ بخشا۔

مقررین نے اپنے خطابات میں آرائیں برادری کے اتحاد، فلاح و بہبود، نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت اور معاشی استحکام کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر سابق صدر انجمن آرائیاں اور معروف قانون دان چوہدری محمد یعقوب آرائیں کی سماجی اور فلاحی خدمات کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

ضلعی صدر انجمن آرائیاں حاجی حبیب الرحمن چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن آرائیاں کا منشور صرف دعوؤں تک محدود نہیں بلکہ عملی خدمت پر مبنی ہے۔ نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی، مستحق بچیوں کی شادیوں میں معاونت، کاروباری رہنمائی اور ضرورت مند خاندانوں کی کفالت جیسے منصوبے انجمن کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ بزرگوں کی خدمت اور دیکھ بھال کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ اولڈ ہوم جلد تعمیر کیا جائے گا، جس کے اخراجات انجمن کی سرکردہ شخصیات اپنی جیب سے برداشت کریں گی۔ اس موقع پر انہوں نے سٹی صدر کے حوالے جدید کمپیوٹرائزڈ آکسیجن مشین بھی کی تاکہ برادری کے بیمار افراد کو علاج کی بنیادی سہولت ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکے۔

حاجی حبیب الرحمٰن چوہدری نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI)، کمپیوٹر اور جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے ہنر اور صلاحیتوں کے ذریعے باعزت روزگار حاصل کر سکیں اور معاشرے کی ترقی میں کردار ادا کریں۔

معروف قانون دان چوہدری زاہد یعقوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز تعلیم، شعور اور اتحاد میں پوشیدہ ہے۔ اگر برادری اجتماعی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دے تو کوئی طاقت اس کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ جدید علوم کے ساتھ ساتھ کردار، دیانت داری اور اخلاقیات کو بھی اپنی پہچان بنائیں۔

معروف قانون دان چوہدری کاشف اسلام نے کہا کہ معاشروں کی اصل طاقت ان کی باصلاحیت نوجوان نسل ہوتی ہے۔ انجمن آرائیاں کی جانب سے نوجوانوں کو جدید تعلیم، ٹیکنالوجی اور ہنر سے جوڑنے کا عزم انتہائی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے اتحاد، برداشت اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

تحصیل پنڈدادنخان کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری اسماعیل جوتانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ برادریوں کی اصل عظمت بڑے اجتماعات میں نہیں بلکہ اپنے کمزور، نادار اور ضرورت مند افراد کا سہارا بننے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجمن آرائیاں نوجوانوں کے مستقبل، بزرگوں کی کفالت اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے جو اقدامات کر رہی ہے وہ قابلِ تقلید مثال ہیں۔

تقریب کے اختتام پر چوہدری محمد قذافی کے کزن کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انجمن آرائیاں کو خدمتِ خلق، بھائی چارے، اتحاد اور فلاحِ انسانیت کی ایک مضبوط اور فعال تنظیم بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
light rain
30° _ 30°
68%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

نگران حکومت ختم ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ کے متعدد افسران اپنے تبادلوں کا انتظار کرنے لگے

1 مارچ, 2024

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

4 مئی, 2024

جلالپور نہر پراجیکٹ کی تکمیل میں درپیش تمام مسائل کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

12 اکتوبر, 2023

جہلم میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

12 مئی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں