جہلم: نئے پٹرول پمپس کی منظوری میں تمام قوائد و ضوابط کو مدنظر رکھا جائے، تمام متعلقہ اداروں کی اپرول کے بعد نئے پمپس لگانے کی اجازت دی جائے گی۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے پٹرول پمپس اپرول کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب پٹرول پمپس لگانے کے خواہشمند شہریوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے تاکہ مواصلات کا نظام بہتر بنا یا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپس لگانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کی اجازت اور ایس او پیز کو فالو کرنا ہر صورت میں لازمی ہے۔


