Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: اسمگلنگ سے بچائے گئے اڑیال کے تین بچوں کی مصنوعی خوراک سے کامیاب پرورش
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: اسمگلنگ سے بچائے گئے اڑیال کے تین بچوں کی مصنوعی خوراک سے کامیاب پرورش

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
10 نومبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: پنجاب کے نایاب اور قومی جنگلی جانور اڑیال کی بقا کی ایک امید بھری کہانی لاہور سفاری پارک کے وائلڈ لائف اسپتال سے سامنے آئی ہے، جہاں تین ننھے اڑیال بچوں کی زندگی نہ صرف محفوظ بنائی گئی بلکہ انہیں ماں کے دودھ کے بغیر بھی کامیابی سے پروان چڑھایا گیا۔

یہ تینوں بچے چند ماہ قبل جہلم میں اس وقت بازیاب کیے گئے تھے جب ایک شخص انہیں غیر قانونی طور پر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ بروقت کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور ننھے اڑیال لاہور منتقل کر دیے گئے، جہاں ان کی نگہداشت، علاج اور خوراک کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

سفاری پارک کے وائلڈ لائف اسپتال میں جب یہ تینوں اڑیال لائے گئے تو وہ کمزور اور خوف زدہ تھے۔ ان کے لیے زندگی ایک نیا تجربہ تھی، ماں کے دودھ کی جگہ انسانوں کے ہاتھوں سے دی جانے والی مصنوعی خوراک، اور جنگل کی آزادی کے بجائے ایک محفوظ مگر محدود ماحول۔ مگر وائلڈ لائف کے ماہرین نے ان کے لیے وہ سب کیا جو فطرت شاید نہ کر پاتی۔ چوبیس گھنٹے نگرانی، ہر چند گھنٹے بعد خوراک، باقاعدہ وزن چیک کرنا اور ان کی طبی حالت پر مسلسل نظر رکھنا، یہ سب اس داستان کے اہم کردار بن گئے۔

ڈائریکٹر وائلڈ لائف اسپتال، ڈاکٹر محمد رضوان خان کے مطابق پنجاب کی سالٹ رینج اڑیال کا قدرتی مسکن ہے، مگر بریڈنگ سیزن میں شکاری اکثر ان کے بچوں کو پکڑ کر فروخت یا اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کے بقول، ماضی میں ماں سے جدا ہونے والے اڑیال بچوں کو جب ہاتھ سے دودھ پلا کر پالنے کی کوشش کی گئی تو اکثر ان میں ہاضمے کے مسائل اور اموات کی شرح زیادہ تھی۔ اس بار ہم نے سائنسی طریقہ اپنایا۔ ان کی خوراک میں جدید تبدیلیاں کیں، حفاظتی ادویات کا شیڈول بنایا اور روزانہ ان کے وزن کی نگرانی کی۔ نتیجہ حیران کن تھا، تینوں بچے تیزی سے صحت یاب ہوئے، ان کا وزن بڑھا اور وہ بیماریوں سے محفوظ رہے۔

ویٹرنری ماہر ڈاکٹر عبدالرحمٰن نے بتایا کہ ان کے لیے خصوصی خوراک تیار کی گئی جس میں دودھ کے ساتھ ساتھ ٹوٹل مکسڈ ریشن (ٹی ایم آر) شامل تھی تاکہ انہیں تمام غذائی اجزاء متوازن طور پر مل سکیں۔ ان کے خون اور فضلے کے نمونوں کی جانچ باقاعدگی سے کی جاتی رہی تاکہ پرجیوی یا دیگر امراض کی بروقت شناخت ممکن ہو۔

سفاری زو کے کیئر ٹیکر کے مطابق جب یہ اڑیال کے بچے پہلی بار اسپتال لائے گئے تو عملہ ان سے اس طرح مانوس تھا جیسے اپنے بچوں سے۔ جب ان میں سے کوئی ایک خوراک کم کھاتا یا وزن میں کمی محسوس ہوتی، تو پورا عملہ فکر میں پڑ جاتا۔ ان کے لیے ہر لمحہ ایک ذمہ داری تھی، اور اب جب وہ دوڑتے ہیں، اچھلتے ہیں، تو یوں لگتا ہے جیسے قدرت نے مسکرا کر اس محنت کو قبول کر لیا ہو۔

وائلڈ لائف ماہرین کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب پنجاب اڑیال کے بچوں کو سائنسی بنیادوں پر مصنوعی خوراک کے ذریعے کامیابی سے پروان چڑھایا گیا ہے۔ ان کی صحت مند حالت اب نہ صرف ایک سائنسی کامیابی ہے بلکہ جنگلی حیات کے تحفظ کے سفر میں ایک اہم سنگ میل بھی ہے، ایک ایسی کہانی جس میں انسان اور فطرت کے درمیان ہمدردی کا وہ رشتہ جھلکتا ہے جو دونوں کو زندہ رکھتا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
light rain
31° _ 31°
65%
2 km/h
بدھ
37 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
37 °C
اتوار
30 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ضلع جہلم کے تمام اسکول و کالجز میں فوری چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

12 اکتوبر, 2025

سائبر کرائم، قتل اور جعلسازی میں ملوث 71 پاکستانی 13 ممالک سے بےدخل

12 مارچ, 2025

دینہ کو سوئی گیس کی فراہمی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کا قیام اولین ترجیح ہو گی، بلال اظہر کیانی

16 جنوری, 2024

ضلع جہلم میں چالڈ لیبر کی سرعام خلاف ورزیاں، تشدد اور جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنائے جانے کی اطلاعات

3 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں