Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سارہ شریف قتل کیس میں اہم موڑ، جہلم کے رہائشی سارہ کے والد نے اعتراف جرم کرلیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سارہ شریف قتل کیس میں اہم موڑ، جہلم کے رہائشی سارہ کے والد نے اعتراف جرم کرلیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
14 نومبر, 2024
شیئر کریں
17 اکتوبر، 2024 کو سرے پولیس کی فراہم کردہ سارہ کی تصویر (اے ایف پی/سرے پولیس)
شیئر کریں

لندن: سارہ شریف کے والد عرفان شریف نے بیٹی کے قتل کا جرم قبول کرلیا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کی اولڈ بیلی عدالت میں سارہ قتل کیس کی سماعت کے دوران ٹرائل میں خوفناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ عرفان شریف نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی بیٹی سارہ ان کی وجہ سے قتل ہوئی۔

ٹرائل کے دوران پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے عرفان شریف اور ان کی اہلیہ ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی عائد کررہے ہیں لیکن ایک بات سامنے آئی ہے کہ دونوں نے مل کر بیٹی سارہ پر تشدد کیا اور اسے قتل کیا، ملزمان کا ٹرائل 10 دن تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں برطانیہ میں 10 سالہ بچی کا قتل ہوا تھا، 10 سالہ سارہ شریف اپنے والد عرفان شریف، 5 بہن بھائیوں اور سوتیلی ماں کے ساتھ رہ رہی تھی جبکہ سارہ کی لاش ملنے سے ٹھیک 1 دن قبل سارہ کے والدین اور بہن بھائی ہنگامی حالت میں ٹکٹیں کرا کر پاکستان پہنچے تھے۔

سرے پولیس کے مطابق 10 اگست کو 41 سالہ عرفان شریف نے پاکستان سے ایمرجنسی نمبر ملایا جس کے بعد پولیس اہلکار گھر تک پہنچے جہاں انھیں سارہ کی لاش ملی۔

یاد رہے کہ بچی کی لاش 10 اگست کو سرے کے علاقے ووکنگ میں واقع گھر سے ملی تھی جہاں اس کے علاوہ اور کوئی موجود نہیں تھا۔

گھر والے برطانیہ سے کیوں فرار ہوئے؟

سوال یہ پیدا ہوتا ہے باقی تمام گھر والے برطانیہ سے کیوں فرار ہوئے؟

سارہ کے قتل سے ایک دن قبل ہنگامی بنیادوں پر تمام فیملی پاکستان روانہ ہوگئی تھی۔ جس پر سارہ کے دادا کا کہنا ہے کہ سارہ کی موت ایک حادثہ ہے اور ان کے بیٹے کے فوراً پاکستان روانہ ہونے کی وجہ یہی ہے کہ وہ ڈر گیا تھا جس کی وجہ سے وہ پاکستان آگیا۔

’جب انسان کو دماغ پر چوٹ لگے تو اسے سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیا کرے اور وہ ڈر کے مارے پاکستان بھی اسی لیے آیا کہ اسے کچھ سمجھ نہیں آیا، میں چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا سامنا کرے اور کیس لڑے۔‘

برطانوی پولیس نے سارہ کے والد عرفان شریف، سوتیلی ماں بینش اور چچا فیصل کو مطلوب قرار دے کر پاکستان میں جہلم پولیس سے بھی رابطہ کیا تھا، مگر جہلم پولیس مطلوب ملزمان کو تحویل میں نہ لے سکی اور وہ پاکستان سے بھی فرار ہو گئے ۔

سارہ شریف کے والد 41 سالہ عرفان شریف، ان کی اہلیہ 29 سالہ بینش بتول اور عرفان کے بھائی 28 سالہ فیصل ملک کو گیٹوک ایئرپورٹ سے برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق شام سات بج کر 45 منٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ دبئی سے آنے والی پرواز سے اتر رہے تھے۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان جہلم پولیس کا کہنا تھا انہیں مطلوب افراد کو ٹریس کرنے کا کہا گیا تھا جس کے لیے انہوں نے پوری کوشش کی مگر وہ انہیں ٹریس کرنے میں ناکام رہے۔

عرفان شریف کون ہے؟

جہلم تحصیل دینہ کے علاقہ کڑی جنجیل سے تعلق رکھنے والے ملزم ملک عرفان نے 2009 میں برطانیہ میں پولش خاتون اوگلا سے شادی کی جس سے ایک بیٹی اور بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ سال 2017 میں عرفان نے اوگلا کو طلاق دیدی۔ طلاق کے بعد دونوں بچوں کو والد کی تحویل میں دے دیا گیا۔

برطانوی اخبارات کے مطابق عرفان شریف 20 برس قبل پاکستان سے برطانیہ آیا تھا، وہ ٹیکسی چلاتا تھا۔ اپریل میں اس نے ساڑھے 5 لاکھ پاؤنڈ سے سرے میں گھر خریدا تھا۔ جہاں وہ اپنی دوسری اہلیہ بینش اور بچوں کے ساتھ مقیم ہوئے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
few clouds
32° _ 32°
61%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی سے بہتر کوئی جگہ نہیں، ممتاز تاجر رہنماچودھری اشرف گل

21 جنوری, 2025

سرکاری سطح پر مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی پر سخت ایکشن لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

24 اگست, 2024

جہلم میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا

15 جنوری, 2024

پنجاب کے تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟

20 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں