Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عام انتخابات کے حوالے سے جہلم پولیس کا جہلم، دینہ اور پنڈدادنخان میں فلیگ مارچ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عام انتخابات کے حوالے سے جہلم پولیس کا جہلم، دینہ اور پنڈدادنخان میں فلیگ مارچ

عادل چوہدری
عادل چوہدری - چیف ایڈیٹر
6 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے زیر نگرانی جہلم پولیس کا جہلم شہر اور دینہ کے مختلف حصوں میں فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ جنرل الیکشن 2024 کے موقع پر امن و امان کے قیام کے حوالے سے کیا گیا۔

فلیگ مارچ پولیس لائینز جہلم سے شروع ہو کر شاندار چوک، کینٹ چوک، دینہ شہر، منگلا سے ہوکر آر او آفس جہلم گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں اختتام پذیر ہوا۔ فلیگ مارچ میں ڈی ایس پیز ضلع ہذا، ایس ایچ اوز ضلع ہذا، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، پاکستان آرمی، رینجرز، سول ڈیفنس کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ امن خراب کرنے والے عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

بعد ازاں ایس پی انویسٹی گیشن محمد حسیب راجہ، ڈی ایس پی پنڈدادنخان محمد عامر شاہین گوندل اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم مسعود مظہر کی زیر نگرانی پنڈدادنخان سرکل کے مختلف حصوں میں فلیگ مارچ کیا گیا، فلیگ مارچ جنرل الیکشن 2024 کے موقع پر امن و امان کے قیام کے حوالے سے کیا گیا۔

فلیگ مارچ میں ایس ایچ اوز پنڈدادنخان سرکل، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، پاکستان آرمی، رینجرز کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔

پنڈدادنخان سرکل، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، پاکستان آرمی، رینجرز، کے افسران و جوانوں کی شرکت،
شرپسند عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا، ایس پی انویسٹیگیشن محمد حسیب راجہ
جنرل الیکشن 2024 کے پر امن انعقادکے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ایس پی انویسٹیگیشن محمد حسیب راجہ pic.twitter.com/zWTQCciScM

— JHELUM POLICE OFFICIAL (@police_jhelum) February 6, 2024

ایس پی انویسٹی گیشن محمد حسیب راجہ نے کہا کہ شرپسند عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، جنرل الیکشن 2024 کے پر امن انعقادکے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

قبل ازیں جنرل الیکشن 2024ء کے پر امن انعقاد کے حوالے سے فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انویسٹی گیشن جہلم محمد حسیب راجہ، ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا اور ایس ایچ اوز ضلع ہذا نے اپنی نفری اور دیگر یونٹس کے ہمراہ ریہرسل میں شرکت کی۔

جنرل الیکشن 2024ء کے پر امن انعقاد کے حوالے سے فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد، ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ، ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا اور ایس ایچ اوز ضلع ہذا نے اپنی نفری اور دیگر یونٹس کے ہمراہ ریہرسل میں شرکت کی،
پولیس اہلکاروں کو الیکشن ڈیوٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی، pic.twitter.com/GiaU5w0xUq

— JHELUM POLICE OFFICIAL (@police_jhelum) February 5, 2024

پولیس اہلکاروں کو الیکشن ڈیوٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی، آر او آفس سے سامان وصول کر کے پولنگ اسٹیشنز پر پہنچانے اور مقامات ڈیوٹی، پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی کی تعیناتی کی ریہرسل کی گئی۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ مرکزی کنٹرول روم سے تمام صورتحال کو مانیٹر کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر مکمل پابندی کی جائے گی۔ پولیس ریہرسل کا مقصد ضلع میں امن و امان کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کا پر امن انعقاد یقینی بنانا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
66%
2 km/h
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
32 °C

تازہ ترین

جہلم میں زرعی فارم میکانائزیشن اور خصوصی تربیتی پروگرام، کسانوں کو جدید زرعی مشینری اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق آگاہی دی گئی
22 ستمبر, 2026
جہلم: ڈسٹرکٹ جیل میں نصب موبائل سگنل جیمر سے قرب و جوار میں موبائل سروس متاثر
22 ستمبر, 2026
27 ستمبر احتجاج؛ جہلم میں سکیورٹی انتظامات سخت، داخلی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے
22 ستمبر, 2026
جہلم: وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا فائدہ ہر شہری تک پہنچایا جائے گا، بلال اظہر کیانی
22 ستمبر, 2026
جہلم: مویشی چوری کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث سبی گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار
22 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پولیس کا رمضان المبارک کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے جامع سکیورٹی پلان جاری

15 فروری, 2026

پنڈدادنخان میں طبی سہولیات کی بہتری کے لیے منصوبے جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

15 مئی, 2025

پیٹرول سستا ہونے سے اب تک کیا کچھ سستا ہو چکا ہے؟

19 اکتوبر, 2023

عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے اعلی انتظامات اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم

24 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں