Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: تحریک انصاف کے سیاسی ’گُر‘ جو دیگر جماعتیں اپنانے پر مجبور ہوئیں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

تحریک انصاف کے سیاسی ’گُر‘ جو دیگر جماعتیں اپنانے پر مجبور ہوئیں

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
18 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

یہ ایک بحث طلب معاملہ ہے کہ پاکستان کے حالات تبدیل ہوئے یا نہیں، تاہم گذشتہ ایک دہائی میں پاکستان کا سیاسی کلچر یکسر تبدیل ہو چکا ہے جس کا تمام کریڈٹ یا ذمہ داری سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف پر عائد ہوتی ہے۔

اس نئی تبدیلی کا آغاز اس وقت ہوا جب پاکستان تحریک انصاف نے 30 اکتوبر 2011 کو لاہور میں مینار پاکستان پر اپنی تاریخ کا کامیاب ترین جلسہ کیا۔

پی ٹی آئی نے 30 اکتوبر 2011 کو مینار پاکستان پر نہایت کامیاب جلسہ کر کے سیاسی کلچر تبدیل کرنے کا آغاز کیا (فائل فوٹو: پی ٹی آئی فیس بُک)

اس جلسے میں جہاں عوام کے جم غفیر نے اسے کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا وہیں دیگر بہت سے عوامل نے بھی فیصلہ کن کردار ادا کیا جو اس سے پہلے سیاسی میدان میں اس قدر بڑے پیمانے پر نہیں دیکھے گئے تھے۔

تحریک انصاف کے اس پہلے کامیاب ترین جلسے میں پارٹی ترانوں اور ان ترانوں میں استعمال ہونے والا ہیجان خیز میوزک اور پارٹی پرچموں کی بہتات کے ساتھ ساتھ پہننے کے لیے ٹوپیوں، بیجز اور مفلرز کا جو استعمال ہوا انہوں نے پاکستان کے آئندہ سیاسی جلسوں کے لیے ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کیا۔

فوری طور پر دیگر سیاسی جماعتیں شاید اس بات کا ادراک نہیں کر سکی تھیں اور انہوں نے اپنے جلسوں کو تبدیل کرنے سے گریز کیا۔

تحریک انصاف کے نئے سیاسی کلچر کو دوام اس وقت ملا جب 2014 میں عمران خان نے پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیا جو 126 دن تک جاری رہا۔ اسی دھرنے کے باعث ملک میں فیسٹیول نما سیاسی کلچر نے فروغ پایا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو جب سپریم کورٹ نے نااہل کیا تو ن لیگ نے پہلی بار ’ووٹ کو عزت دو‘ کے بول کے ساتھ اپنا پارٹی نغمہ تیز دھنوں پر ترتیب دیا اور نوجوانوں کو متوجہ کرنے کے لیے تحریک انصاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے جلسوں میں جِدت لانا شروع کی۔

عمران خان نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے اپنے اطراف قومی اور پارٹی پرچم لگا کر کیمروں کے سامنے ’قوم سے خطاب‘ کیا (فائل فوٹو: پی ٹی آئی ایکس اکاؤنٹ)

عمران خان نے جب پارٹی میں نئے آنے والوں کے گلوں میں پارٹی پرچم کو بطور مفلر ڈال کر انہیں خوش آمدید کرنا شروع کیا تو تقریباً ہر سیاسی جماعت بشمول ن لیگ، پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی اب اس عمل کو لازم و ملزوم تصور کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر پارٹی کو کیسے منظم رکھنا ہے اور اس نئے میڈیم کو اپنے بیانیے کے لیے کیسے استعمال کرنا ہے یہ سہرا بھی عمران خان کے سر جاتا ہے۔ باقی پارٹیوں نے اس ٹرینڈ کو بہت تاخیر کے ساتھ فالو کیا۔

یہی وجہ ہے کہ اب بھی تحریک انصاف کی سب سے بڑی طاقت سوشل میڈیا ہے۔ باقی جماعتوں نے سوشل میڈیا کے استعمال میں وہی ’راہداری‘ استعمال کی جو تحریک انصاف ایک دہائی قبل اختیار کر چکی تھی۔

ٹوئٹر ٹرینڈ ہوں، جذباتی ویڈیوز یا ٹرولنگ، ہر چیز ویسے ہی کی جا رہی ہے جس کی بنیاد تحریک انصاف نے رکھی۔

عمران خان کے 2014 کے دھرنے سے ملک میں فیسٹیول نما سیاسی کلچر نے فروغ پایا (فائل فوٹو: پی ٹی آئی ایکس اکاؤنٹ)

حال ہی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اپنی سوشل میڈیا کی ٹیموں کو منظم کیا ہے اور پروفیشنلز کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ ڈیجیٹل سپیس پر پی ٹی آئی کا مقابلہ کیا جا سکے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے رواں ہفتے پہلی مرتبہ بغیر کسی جلسے اور پارٹی میٹنگ کے ’قوم سے خطاب‘ کیا تو ان کے ایک طرف پاکستان اور دوسری طرف پارٹی پرچم تھا۔

پاکستان کی تاریخ میں ایسے خطاب صرف صدور یا وزرائے اعظم کرتے رہے ہیں، تاہم 2017 میں عمران خان نے بنی گالہ میں اپوزیشن میں ہوتے ہوئے اپنے گھر کے لان میں اپنے دونوں طرف قومی پرچم لگا کر کیمروں کے ذریعے ’قوم سے خطاب‘ کیا۔

عمران خان نے گذشتہ برس اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد تواتر سے اسی طرح کے سیٹ پر اسی حکمت عملی سے اپنے خطابات کا سلسلہ جاری رکھا۔

نواز شریف نے بھی اب اسی ریت پر عمل کیا ہے۔ انہوں نے اس سے قبل اپنی سیاسی زندگی میں ہمیشہ پریس کانفرنسز اور جلسوں کا ہی سہارا لیا تھا۔

نواز شریف نے بھی رواں ہفتے پہلی مرتبہ بغیر کسی جلسے اور پارٹی میٹنگ کے ’قوم سے خطاب‘ کیا (فائل فوٹو: مسلم لیگ ن ایکس اکاؤنٹ)

سوشل سائنٹسٹ ڈاکٹر عامر حیات اس موضوع پر بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’معاشروں میں علامات کے ذریعے گروہوں کو چلانا ایک تاریخی حقیقت ہے جیسے جھنڈا ایک علامت ہے اور کئی ہزار سال سے یہ گروہوں کی شناخت کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔‘

’سماجی نظریات میں بھی علامتوں کے استعمال پر یقین رکھا جاتا ہے۔ یہ فلسفہ پہلے سے ہی موجود ہے۔ تحریک انصاف نے محض حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اس پر عمل کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ باقی سیاسی جماعتوں کو بھی اسی کی پیروی کرنا پڑ رہی ہے۔‘

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ’پاکستان میں سیاسی جماعتیں علامتوں کا بہت زیادہ استعمال نہیں کر رہی تھیں، تاہم جیسے ہی ٹیکنالوجی نے معاشرے پر اثرات مرتب کرنا شروع کیے تو علامت نگاری کے آگے بڑھنے کے امکانات بھی بڑھے ہیں۔ اب باقی جماعتیں بھی اس طرف آگئی ہیں تو بہت جلد یہ فرق ختم ہو جائے گا۔ ‘

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
light rain
31° _ 31°
65%
4 km/h
بدھ
39 °C
جمعرات
34 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
32 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بچوں کو ’گُڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ سے متعلق آگاہی،’ڈرنا نہیں بلکہ بے نقاب کرنا ہے‘

14 مارچ, 2025

اڈیالہ میں قید فواد چوہدری کا بیٹی کی سالگرہ پر خصوصی پیغام

30 مارچ, 2024

دنیا کا لمبا ترین پاکستانی؛ 8 فٹ 2 انچ قد کا 32 سالہ نوجوان دینہ پہنچ گیا، علاج کیلئے مدد کی اپیل

2 اکتوبر, 2024

چینی کی شدید قلت؛ جہلم کے شہری اور دکاندار پریشان، ذخیرہ اندوزی سے مصنوعی بحران پیدا ہو گیا

16 اگست, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں