جہلم پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سمیت قمار بازی کے مقدمہ میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث ملزمان شیرازخان، سید اجمیر، حسین خان، شاہ محمد اور دولت خان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 27ہزار 500روپے، پانچ عددموبائل فونز، ایک عدد ٹارچ، ایک عدد پلاسٹک شیٹ،52عدد تاش کے پتے اور ملزم شیراز خان سے پسٹل30بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد حسین کو گرفتار لیا،ملزم سے 720گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔


