پنڈدادنخان کے علاقہ دیوان پور میں مہندی کی تقریب کے دوران علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ دیوان پور میں یورپ سے آئے نوجوان کی مہندی کی تقریب میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی گئی ۔ علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتا رہا۔ جدید اسلحہ سے فائرنگ کے نتیجے میں علاقہ مکینوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔
ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں ملزمان کو باری باری اٹھ کر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او جہلم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سے رپورٹ طلب کر لی۔
ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دودن پہلے ہوا ہے، چیک کر رہے ہیں کہ واقعہ کس علاقے کا ہے۔ ہم نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


