Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں غیر معیاری چاکلیٹس، ٹافیاں اور پاپڑ کی کھلم کھلا فروخت، بچوں کی صحت شدید خطرے میں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں غیر معیاری چاکلیٹس، ٹافیاں اور پاپڑ کی کھلم کھلا فروخت، بچوں کی صحت شدید خطرے میں

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
30 دسمبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلع بھر میں غیر معیاری چاکلیٹس، ٹافیاں اور پاپڑ وسیع پیمانے پر فروخت کیے جا رہے ہیں، جن کے استعمال سے معصوم بچوں کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ شہریوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کی خاموشی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

شہریوں کے مطابق ضلع بھر کی مارکیٹوں، دکانوں اور تعلیمی اداروں کے اطراف میں مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے معروف برانڈز سے ملتے جلتے ناموں اور پیکنگ کے تحت غیر معیاری اشیائے خوردونوش سرِعام فروخت ہو رہی ہیں۔ ان میں خاص طور پر بچوں کے استعمال کی اشیاء شامل ہیں، جن میں ٹافیاں، چاکلیٹس اور رنگ برنگی پیکنگ میں پاپڑ نمایاں ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں غیر معیاری ٹافیوں کی بھرمار ہے، جن کی تیاری میں ناقص اور مضر صحت اجزاء استعمال کیے جاتے ہیں۔ چونکہ ان اشیاء کی فروخت پر منافع معمول سے کہیں زیادہ ہوتا ہے، اس لیے متعدد دکاندار بچوں کی صحت کو نظر انداز کرتے ہوئے انہیں فروخت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اسی طرح مختلف ناموں اور دلکش پیکنگ میں غیر معیاری چاکلیٹس بھی دستیاب ہیں، جو بظاہر مہنگے برانڈز جیسی دکھائی دیتی ہیں مگر معیار اور صحت کے اصولوں سے یکسر عاری ہوتی ہیں۔

شہریوں نے مزید بتایا کہ پاپڑ کی مختلف اقسام بھی خوشنما رنگوں اور دل لبھانے والی پیکنگ میں فروخت کی جا رہی ہیں، جن کی تیاری میں حفظانِ صحت کے اصولوں کو قطعی طور پر مدنظر نہیں رکھا جاتا۔ ان اشیاء میں استعمال ہونے والے کیمیکل رنگ اور غیر معیاری اجزاء بچوں کے معدے، دانتوں اور مجموعی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں۔

عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر اس سنگین مسئلے کا نوٹس لے، غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور مارکیٹوں میں مؤثر چیکنگ کا نظام قائم کیا جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کی صحت کے ساتھ کسی بھی قسم کا کھلواڑ ناقابلِ برداشت ہے اور اس سلسلے میں غفلت برتنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
49%
1 km/h
اتوار
34 °C
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ڈی ایس پی ٹریفک جہلم رضا حسنین اعوان کا شہر کا دورہ، سٹاف کی ڈیوٹی چیک کی

20 اگست, 2024

جہلم: بھارت کی جارحیت کیخلاف طلباء و سول سوسائٹی کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی، ریلی نکالی گئی

7 مئی, 2025

جہلم میں آتش بازی کا سامان بیچنے والا ملزم اور شراب سپلائر گرفتار

24 فروری, 2024

جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز، 289 افراد کی چیکنگ

30 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں