Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ضلع جہلم کی تاریخ میں پہلی بار کھیلوں کے فروغ کے لیے ریکارڈ اقدامات کیے گئے ہیں، چوہدری طارق
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ضلع جہلم کی تاریخ میں پہلی بار کھیلوں کے فروغ کے لیے ریکارڈ اقدامات کیے گئے ہیں، چوہدری طارق

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
2 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم چوہدری محمد طارق نے کہا ہے کہ ضلع جہلم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھیلوں کے فروغ کے لیے اس قدر جامع، موثر اور انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ریکارڈ فنڈز، جدید سپورٹس سامان اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان تاریخی اقدامات کا تمام تر کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی اور وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کو جاتا ہے، جنہوں نے ضلع جہلم کے نوجوانوں اور کھلاڑیوں کے روشن مستقبل کو ترجیح دیتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کے لیے ریکارڈ فنڈز کی منظوری دلوائی اور اس شعبے میں ایک نئی تاریخ رقم کی۔

چوہدری محمد طارق نے کہا کہ جدید سپورٹس سہولیات اور معیاری سامان کی فراہمی سے ضلع جہلم کے باصلاحیت نوجوانوں کو پہلی مرتبہ اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے ایسے مواقع میسر آ رہے ہیں، جو نہ صرف ان کی کھیلوں کی استعداد کو بہتر بنائیں گے بلکہ انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع بھی فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کی بہتری، جدید سہولیات کی فراہمی اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی سے ضلع جہلم میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، جبکہ نئی نسل منفی رجحانات سے دور رہتے ہوئے مثبت سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے سکے گی۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے مزید کہا کہ ضلع جہلم کے نوجوان، کھلاڑی اور کھیلوں سے وابستہ حلقے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی خصوصی توجہ اور عملی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ مستقبل میں بھی کھیلوں کی ترقی اور نوجوانوں کی فلاح کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
17°C
Jhelum
scattered clouds
17° _ 17°
48%
2 m/s
منگل
31 °C
بدھ
31 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
28 °C

تازہ ترین

ضلع جہلم میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی
26 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کا ’’ڈالا کلچر‘‘ کے خلاف کریک ڈاؤن، تین ملزمان گرفتار، ویگو ڈالا اور ناجائز اسلحہ برآمد
26 اکتوبر, 2026
فواد چوہدری کا حکومت سے کوٹ لکھپت کے قیدیوں کیلئے ریلیف اور مذاکرات میں اصل قیادت کو شامل کیے جانے کا مطالبہ
26 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، سارہ امجد
26 اکتوبر, 2026
ڈی پی او جہلم کا تھانہ سوہاوہ پر اچانک چھاپہ، سنتری معطل، ایس ایچ او اور محرر کو شوکاز نوٹس، وضاحت طلب
26 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد اضافہ

13 جولائی, 2024

من مانے ریٹ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم

29 جولائی, 2024

ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم

24 نومبر, 2023

دینہ میں تندور مالکان نے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دیں

4 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں