Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: حرم کعبہ کے جوار میں سہ فریقی دفاعی معاہدہ اخوت اسلامی کا عظیم مظہر ہے، حافظ عبدالحمید عامر
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

حرم کعبہ کے جوار میں سہ فریقی دفاعی معاہدہ اخوت اسلامی کا عظیم مظہر ہے، حافظ عبدالحمید عامر

محمد زاہد خورشید
محمد زاہد خورشید
9 اگست, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے کہا ہے کہ حرمِ کعبہ کے مقدس جوار میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین ہونے والا حالیہ دفاعی معاہدہ اخوتِ اسلامی کا بے مثال مظہر، امتِ مسلمہ کے تابناک مستقبل کا ضامن اور اتحادِ امت کی جانب ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔

اپنے ایک اخباری بیان میں حافظ عبدالحمید عامر نے کہا کہ یہ دور رس اور جرأت مندانہ اقدام مسلم اُمہ کی سیکیورٹی اور خودمختاری کے لیے ایک ناقابلِ تسخیر حصار ثابت ہوگا۔ اس معاہدے کے ذریعے عالمِ اسلام کو فکری اور عسکری جمود سے نکال کر نئی آفاقی جہتوں کی طرف گامزن کرنے اور عالمی منظرنامے میں طاقت کے توازن پر مثبت اثرات مرتب کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے معاصر عالمی سیاست کے پُرآشوب منظرنامے اور ملتِ اسلامیہ کو درپیش مختلف سنگین چیلنجز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت باطل اور استعماری قوتیں مسلمانوں کے وسائل پر قابض ہونے اور ان پر سیاسی و تہذیبی تسلط قائم کرنے کے لیے مختلف محاذوں پر سازشیں کر رہی ہیں۔

حافظ عبدالحمید عامر نے کہا کہ مسلکی تفریق اور داخلی انتشار کے موجودہ دور میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین تزویراتی اور دفاعی تعاون امتِ مسلمہ کے لیے امید کی ایک نئی کرن اور انتہائی خوش آئند پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ دفاعی حکمتِ عملی خطے میں امن، استحکام اور خودمختاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

انہوں نے امامِ کعبہ فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کے معاہدے کے حوالے سے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حرمِ کعبہ کے مقدس اور بابرکت ماحول میں اس نوعیت کے اہم معاہدے کا طے پانا اس کی خصوصی اہمیت کو مزید اجاگر کرتا ہے۔

حافظ عبدالحمید عامر نے کہا کہ حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات میں پاکستان کی جغرافیائی اور تزویراتی اہمیت روزِ روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سہ فریقی دفاعی تعاون سے جہاں عالمِ اسلام کو استحکام حاصل ہوگا، وہیں پاکستان کی قومی سلامتی اور ملکی سرحدوں کے دفاع کو بھی مزید تقویت ملے گی۔

حافظ عبدالحمید عامر نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور سپہ سالارِ پاکستان جنرل سید عاصم منیر کی اس معاہدے کے حوالے سے کاوشوں اور تزویراتی بصیرت کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور معاہدے کی کامیابی پر پوری پاکستانی قوم اور ملتِ اسلامیہ کو مبارکباد دی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
71%
2 km/h
پیر
40 °C
منگل
39 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
35 °C
جمعہ
37 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنادیں

14 جون, 2024

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود جہلم میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہو سکی

14 جون, 2024

ہنڈا کمپنی کی ’سی ڈی 70ڈریم‘ موٹر سائیکل قسطوں پر خریدنے والے خواہشمندوں کے لیے اچھی خبر

29 مئی, 2024

حکومت پراپرٹی کی خرید و فروخت کی فیسوں میں کمی کا اعلان کرے، پراپرٹی ڈیلرز

1 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں