Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ملک میں زیرگردش 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تک دھوکا کھاگئے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ملک میں زیرگردش 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تک دھوکا کھاگئے

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
19 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

ملک بھر میں جعلی کرنسی نوٹ گردش کررہے ہیں اور لوگوں کو لین دین میں جعلی نوٹوں کے باعث کافی نقصان ہو چکا ہے۔ بعض لوگوں نے تو یہاں تک شکایت کی ہے کہ ان کو بینکوں نے بھی جعلی نوٹ تھمائے ہیں۔ لیکن بات صرف یہیں تک نہیں بلکہ جعلی نوٹ بنانے والوں کا یہ جرم اتنی مہارت سے کیا گیا ہے کہ عوام یا عام بینک ملازمین تو دور کی بات ہے اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر عنایت حسین تک ایسے جعلی نوٹوں کے جھانسے میں آگئے۔

قصہ کچھ یوں ہے کہ جعلی کرنسی نوٹوں کا معاملہ سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ میں زیر بحث آیا جس میں یہ عقدہ بھی کھلا کہ چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ سلیم مانڈوی والا کو بھی لوگ حتیٰ کہ بینکس بھی 5 ہزار روپے کے متعدد جعلی نوٹ تھماچکے ہیں۔ اپنی اور عوام کی اس مشکل پر پریشانی کا شکار سلیم مانڈوی والا نے اجلاس میں اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر کی موجودگی غنیمت جان کر 5 ہزار روپے کے کچھ اصلی اور کچھ جعلی نوٹ موازنے کے لیے کمیٹی کے سامنے پیش کردیے۔

اجلاس میں موجود ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو بھی دونوں طرح کے نوٹ دکھاتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دریافت کیا کہ ذرا بتائیں کہ ان میں سے کون سے نوٹ اصلی ہیں اور کون سے نقلی ہیں۔

اس پر اجلاس میں موجود تمام افراد یہی توقع کر رہے تھے کہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ایک لحظے میں ہی اصلی اور جعلی نوٹوں کو الگ کر دکھائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ وہ بھی اصلی نوٹوں میں موجود 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کو نہ پہچان سکے۔

چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ 5 ہزار روپے کا جعلی نوٹ اگر مجھے دیا جاتا ہے اور میں اسے اصلی سمجھ کر رکھ لیتا ہوں تو پھر عام افراد کا ان نوٹوں کو پہچاننا تو اور زیادہ مشکل ہوتا ہوگا۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ملک میں جعلی کرنسی نوٹوں کا استعمال بڑھ رہا ہے اور بینکوں کے ذریعے بھی جعلی نوٹ پھیل رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی نوٹ بینکوں کے سسٹم میں موجود ہیں لہٰذا اس حوالے سے ایک پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

عوام کے نقصان کے ازالے کی تجویز پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا جواب

چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ نے کہا کہ عام آدمی اس صورتحال میں کس کے پاس جائے اور اپنا نقصان کس طرح پورا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس بھی بیسیوں جعلی نوٹ ہیں۔

اس موقع پر کمیٹی ارکان نے مطالبہ کیا کہ جن لوگوں کے پاس جعلی کرنسی نوٹ ہیں ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ کمیٹی نے تجویز کیا کہ نقصان اٹھانے والے افراد کو ایسے جعلی نوٹ کے بدلے اصلی نوٹ دے دیے جائیں۔

اس تجویز پر ڈپٹی گورنر ڈاکٹر عنایت حسین نے جواب دیا کہ اسٹیٹ بینک عوام کو نقلی کے بدلے اصلی نوٹ نہیں دے سکتا کیوں کہ اگر ایسا کیا گیا تو کچھ لوگ اسے کاروبار ہی بنالیں گے۔

اجلاس میں موجود ارکان کمیٹی نے ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کر کے جعلی نوٹوں پر بریفنگ لینے کا مطالبہ کیا جس پر ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک نے آئندہ اجلاس میں اس معاملے پر تفصیلی بریفنگ دینے کی یقین دہانی کرا دی۔

70 ارب روپے کی منی لانڈرنگ، طاقتور شخصیات کے ملوث ہونے کے امکان کے پیش نظر ’ان کیمرا‘ اجلاس کا فیصلہ

دریں اثنا سینیٹ کمیٹی میں سولر پینلز امپورٹ کے ذریعے 70 ارب کی منی لانڈرنگ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ اسٹیٹ بینک حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ مخصوص ٹرانزیکشنز کے ذریعے بینکوں نے اپنے حصے کا کردار ادا کیا ہے اور ملوث بینکوں پر 9 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 17 ملازمین کے خلاف کارروائی بھی کی گئی ہے۔

کمیٹی منی لانڈرنگ ک معاملے پر اسٹیٹ بینک کی بریفنگ سے مطمئن نہ ہو سکی۔ ارکان کمیٹی کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے 70 ارب روپے کی منی لانڈرنگ پر بینکوں پر صرف 9 کروڑ کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ یہ تو ہنڈی سے بھی زیادہ سستا کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سولر پینل کی منی لانڈرنگ پر تحقیقات کے لیے معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا جائے۔

سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اس تفتیش میں کچھ نہ کچھ مسنگ ہے، اگر اسٹیٹ بینک چاہے تو اجلاس ان کیمرا رکھ لیتے ہیں کیوں کہ لگتا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث کافی طاقتور لوگ ہیں جن کا نام نہیں لیا جا رہا۔

بعد ازاں قائمہ کمیٹی کا سولر پینل امپورٹ میں منی لانڈرنگ پر آئندہ اجلاس ان کیمرا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اراکین نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں ان کیمرا بتایا جائے کہ منی لانڈرنگ میں کون سی اہم شخصیات ملوث تھیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
broken clouds
35° _ 35°
52%
3 km/h
منگل
34 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
35 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں سردی کی آمد کے ساتھ لنڈا بازاروں میں خریداروں کا رش، مہنگائی نے سستے کپڑوں کو بھی مہنگا کر دیا

13 نومبر, 2025

جہلم میں ماڈرن ریڑھی بازار بھی شہر کے دکانداروں سے گراں فروشی میں سبقت لے گئے

29 اکتوبر, 2024

حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

30 مئی, 2025

ضلع جہلم میں جھوٹے مقدمات درج کروانے والے خود ساختہ سفید پوشوں کےخلاف شکنجہ تیار

22 ستمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں