Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ویل ڈن چوہدری مشتاق حسین برگٹ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ویل ڈن چوہدری مشتاق حسین برگٹ

ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر
ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر
13 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

قلعہ روہتاس جہلم کی پہچان ہے۔ اسے شیر شاہ سوری نے تعمیر کرایا تھا۔ کیونکہ گکھڑ سردار اس کی اطاعت کرنے کے لئے تیار نہیں تھے۔ اس نے گکھڑوں سے کہا کہ خدا نے چاہا تو تمہارے سینے میں ایک ایسی میخ ٹھونکوں گاجسے کوئی قیامت تک نہیں نکال سکے گا۔ رضا علی عابدی کے بقول اس کے بعد شیر شاہ نے اپنے وزیر مال ٹوڈر مل کو حکم دیا کہ وہ قلعہ روہتاس تعمیر کرے۔

مگر گکھڑ سرداروں نے اعلان کیا کہ یہ قلعہ نہیں بنے گا۔ علاقے کا کوئی بھی شخص مزدوری نہیں کرے گا۔ تمام گکھڑ آبادی سرداروں کے تابع تھی۔ کس کی مجال تھی کہ اس حکم سے سرتابی کرے؟ چنانچہ ٹوڈر کھتری کو پتھرڈھونے اور تراشنے کے لئے ایک بھی مزدور نہ ملا اور قلعے کی تعمیر شروع نہ ہو سکی۔ اس نے شیرشاہ کو اس معاملے سے آگاہ کیا تو جواب آیا کہ میں تو تمہیں ہوشیار اور تجربہ کار آدمی سمجھتا تھا۔ تمہیں پیسہ مل چکا ہے۔ کسی بھی قیمت پر قلعہ تعمیر کرو۔ خزانے سے رقم نکلواؤ۔ چاہے جتنی رقم خرچ ہو مجھے اس کی پروا نہیں۔

بادشاہ کا یہ حکم ملتے ہیں ٹوڈر نے تمام علاقے میں اعلان کر دیا کہ پتھر لانے والوں کو ہر پتھر پر ایک اشرفی دی جائے گی۔ یہ اعلان ہونا تھا کہ چہار جانب سے لوگ پتھر لاد لاد کر پہنچنا شروع ہو گئے۔ اشرفیاں بٹنے لگیں اور اب تو مزدوروں کی ایسی یلغار ہوئی کہ ایک ایک پتھر کا معاوضہ گھٹتے گھٹتے ایک دام، پھر دس ٹکا اور ایک بہلولی رہ گیا۔

قلعہ روہتاس کی یہ کہانی بی بی سی کے رضاعلی عابدی نے بیان کی ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ انگریزوں نے جب یہ شہر جہلم سے چھینا تو یہاں صرف پانچ سو مکان تھے اور انگریزوں نے اس علاقے کے مکینوں کو ان پڑھ رکھاتاکہ وہ فوج میں جانے کے علاوہ کوئی کام نہ کر سکیں۔ منگلا ڈیم کی تعمیر کے بعد وادی جہلم کے لوگوں نے برطانیہ کا رخ کیا۔ دوسرے ممالک میں گئے اور یہاں بے پناہ دولت آئی۔ اس دولت نے یہاں بڑی بڑی عمارتیں تو تعمیر کر دیں مگر انسانوں سے محبت کرنے اور ان کی حالت بہتر کرنے کا جذبہ کم کم نظر آتا ہے۔

قلعہ روہتاس اور راجہ پورس سے بھی بڑھ کر اس خطے کو میاں محمد بخشؒ نے متاثر کیا۔ اللہ اور انسان سے محبت کی، ان کی شاعری دلوں میں اترتی ہے۔ مگر اس شاعری نے جس انسان کے دل کو بہت زیادہ متاثر کیا وہ چوہدری مشتاق حسین برگٹ تھے۔

جہلم کے سپوت چوہدری مشتاق حسین برگٹ پولیس افسر تھے۔ پولیس والوں کی لوگ اتنی خدمت کرتے ہیں کہ ان میں سے اکثر اپنے گھر کے کھانے کا ذائقہ بھول جاتے ہیں۔ مگر چوہدری مشتاق حسین کو اللہ نے کچھ مختلف پیداکیا تھا۔ وہ اپنے دوستوں کو کھلا کر خوش ہوتے تھے۔ حیرت ہوتی ہے کہ ان سے محبت کرنے والے پورے کرہ ارض پر پھیلے ہوئے ہیں۔

جہلم کے لوگ خود دیارغیر میں رہتے ہیں مگر بڑے بڑے گھر بناتے ہیں جہاں ان کے نوکر مفت کے مزے لیتے ہیں۔ عزت کے لئے بڑی گاڑیاں بھی خریدتے ہیں۔ مگر شاید کسی کے دماغ میں نہیں آتا کہ اس نے اپنی اس دھرتی کا حق بھی ادا کرنا ہے۔ اس علاقے میں دولت اکٹھی کرنے والوں سے بھی ملاقات ہو جاتی ہے۔ مگر چوہدری مشتاق حسین برگٹ مختلف انداز میں سوچتے تھے۔ وہ اکثر اپنے دوستوں کو مذاق سے کہتے تھے کہ آپ اتنی دولت اکٹھی کر رہے ہیں مگر خیال رہے کہ یہ کرنسی اگلی دنیا میں نہیں چلنی ہے۔

چوہدری مشتاق شیرشاہ سوری نہیں تھے مگر انہوں نے شیرشاہ سوری سے بھی بڑا کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اپنے آبائی گاؤں دھنیالہ میں ایک ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا۔ ان کے پاس شیرشاہ سوری کی طرح خزانے نہیں تھے۔ مگر انہوں نے میاں محمد بخشؒ ہسپتال اپنی زندگی میں ہی مکمل کر لیا۔ جہلم کی تحصیل دینہ کے اس گاؤں دھنیالہ میں یہ ہسپتال ایک معجزہ سا محسوس ہوتا ہے۔ ہسپتال کی کثیرمنزلہ عمارت کا نظارہ آپ کو مبہوت کر دیتا ہے۔

یہ ایک جدیدترین ہسپتال ہے اور یہ ایک ایسے شخص نے بنایا ہے جس کے پاس شیرشاہ سوری جیسے خزانے نہیں تھے مگر اس سے کہیں بڑا دل تھا۔ روہتاس قلعہ فوجی مقاصد کے لئے تعمیر ہوا تھا۔ میاں محمد بخشؒ ہسپتال غریبوں میں شفا بانٹ رہا ہے۔ چند میل دور آسودہ خاک میاں محمد بخشؒ اپنے نام پر قائم ہونے والے اس ہسپتال کی کارکردگی پر خوش ہوتے ہوں گے اور جب غریب مریضوں کی دعائیں ان تک پہنچتی ہوں گی تو ”ویل ڈن چوہدری مشتاق حسین برگٹ“ کی صدائیں مفت میں چاروں طرف پھیل جاتی ہوں گی۔

 

 

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)
یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
overcast clouds
30° _ 30°
71%
4 km/h
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
41 °C
ہفتہ
38 °C

تازہ ترین

پنڈدادنخان میں 25 سالہ نوجوان دریائے جہلم عبور کرتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
10 اگست, 2026
دینہ میں مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے حق میں مسلم لیگ (ن) کی عظیم الشان ریلی
10 اگست, 2026
جہلم میں افغان باشندوں کےغیر قانونی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف، 228 کارڈز منسوخ، متعدد افغان باشندے گرفتار
10 اگست, 2026
جہلم میں مکہ باہمی دفاعی معاہدے کی مناسبت سے خصوصی تقریب، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ سے اظہار یکجہتی
10 اگست, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں 38 سالہ شخص ٹریکٹر کے نیچے آ کر جاں بحق
10 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

صبا رانی مر گئی۔ اب کیا کوئی جاگے گا؟

21 جون, 2025

برطانیہ میں مساجد تحریک کے بانی پیر معروف حسین نوشاہی کون تھے؟

26 جولائی, 2024

الیکشن کی گہما گہمی شروع، ضلع جہلم میں برادری ازم اور دھڑے بندی غالب

23 جنوری, 2024

ایک ٹاٹ سے لے کر کمپیوٹر تک کا سفر

4 مارچ, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں