Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور خواتین پر جنسی حملوں کا سامنا ہے، علی رضا سید
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور خواتین پر جنسی حملوں کا سامنا ہے، علی رضا سید

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
18 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

برسلز: کشمیر کونسل یورپ (کے سی ای یو) کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) کی حالیہ رپورٹ میں بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی درست تصدیق کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ کے جموں و کشمیر کے باب میں بتایا ہے کہ پچھلے سال (2023) کے دوران بھارت کے زیرقبضہ کشمیر میں حکام نے آزادی اظہار، پرامن اجتماع اور دیگر حقوق پر پابندیاں جاری رکھی ہیں۔ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے ہندوستانی مسلح افواج کو جوابدہ قرار دیتے ہوئے ہیومن رائٹس واچ نے ماورائے عدالت قتل عام کے بارے میں بھی رپورٹوں کی تصدیق کی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پچھلے سال کشمیری ناقدین اور انسانی حقوق کے مدافعین کو دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتاریوں اور چھاپوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رپورٹ میں زیر حراست انسانی حقوق کے ممتاز کشمیری علمبردار خرم پرویز اور صحافی عرفان معراج کی مثالیں دی گئی ہیں جنہیں نوآبادیاتی دور کے آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔

کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کو سراہا اور کہا کہ انسانی حقوق کی اس بین الاقوامی تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی بجا طور پر تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے اظہار رائے کی آزادی، پرامن احتجاج اور اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ بھارتی مظالم کی وجہ سے جموں و کشمیر کے مقبوضہ حصے کے لوگ بہت سی مشکلات اور مصائب کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ مظلوم کشمیریوں کو قابض افواج کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل، ٹارگٹ کلنگ، جبری گمشدگیوں اور خواتین پر جنسی حملوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے دو برطانوی سفارت کاروں کے آزاد کشمیر کے حالیہ دورے کے خلاف جاری کردہ بیان کی بھی مذمت کی۔ بھارتی وزارت خارجہ نے 10جنوری کو پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور برطانوی دفتر خارجہ کے ایک اہلکار کے آزاد کشمیر کے دورے پر برطانیہ کے ساتھ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور برطانوی ہائی کمشنر اور دوسرے برطانوی اہلکار کا یہ دورہ بھارت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ’’خلاف ورزی‘‘ اور ’’ناقابل قبول‘‘ ہے۔

علی رضا سید نے کہا کہ پورا جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر ایک تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور یہ خطہ ہرگز بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں کے سی ای یو کے چیئرمین کے مطابق، جموں و کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دینے کا بھارتی دعویٰ سراسر غلط اور تنازعہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 27اکتوبر 1947کو جموں و کشمیر کے بڑے حصے میں اپنی فوجیں زبردستی داخل کیں اور اسی لئے خطہ کشمیر کے اس حصے کو بھارت کا غیر قانونی طور پر زیرقبضہ کشمیر کہا جاتا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
clear sky
24° _ 24°
63%
2 km/h
اتوار
24 °C
پیر
30 °C
منگل
34 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
32 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

برطانیہ کشمیر میں نسل کشی رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، لارڈ قربان حسین

24 مارچ, 2024

ابوظہبی کی گروسوینر گیلری میں پاکستانی آرٹسٹوں کے فن پا روں کی نمائش

24 نومبر, 2023

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ پاکستان کا فیصلہ درست ہے، سعید مغل

14 جولائی, 2024

ہائی کمشنر پاکستان کا اہم اقدام، لندن، مانچسٹر، گلاسگو اور بریڈ فورڈ میں پاسپورٹ درخواست وصولی کے کوٹہ میں اضافہ

19 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں