Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: حضورﷺ کی پوری زندگی ہم سب کیلئے بہترین نمونہ ہے، آمنہ بلوچ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

حضورﷺ کی پوری زندگی ہم سب کیلئے بہترین نمونہ ہے، آمنہ بلوچ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
5 اکتوبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

برسلز: بلجیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں سفیر پاکستان آمنہ بلوچ نے جامعہ اسلامیہ مولن بیک برسلز میں پاکستانی کمیونٹی کے زیر اہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعتوں اور تقاریر سے کیا گیا جس میں حضور اکرمﷺ کی زندگی اور سنت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان، مذہبی اسکالرز، جامعہ کے طلباء اور سفارتخانے کے حکام نے شرکت کی۔ علمائے کرام نے اپنے خطابات میں سیرت النبیﷺکے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور امت مسلمہ کی خیر خواہی کے لیے دعائیں کیں۔

اس موقع پر سفیر پاکستان آمنہ بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضورﷺ کی پوری زندگی ہم سب کیلئے بہترین نمونہ ہے۔ حضرت محمد ﷺکی رواداری، امن، ہمدردی، استقامت، عاجزی، دیانت اور سخاوت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں زندگی کے تمام شعبوں میں یکساں مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ رسولﷺ کی پیاری بیٹی بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے سفیر آمنہ بلوچ نے سماجی انصاف، ہمدردی اور علم کیلئےان کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بی بی فاطمہ (رضی اللہ عنہا) نے مسلم خواتین کیلئے ایک غیر معمولی رول ماڈل کے طور پر کام کیا جو طاقت، لچک اور خاندان اور برادری کیلئے لگن کی مثال ہے۔ انہوں نے پیغمبر اسلامﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت بی بی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حیات طیبہ پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہا) کی بے مثال ذہانت، اسلامی تعلیمات کے بارے میں ان کی گہری سمجھ، دنیا بھر کے مسلمانوں کی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان شاندار مثالوں پر عمل پیرا ہو کر ہم خواتین کی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکتے ہیں اور انہیں معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے قابل بنا سکتے ہیں۔

آخر میں سفیر پاکستان نے تقریب میں شریک خواتین و حضرات پر زور دیا کہ وہ صنفی مساوات کو فروغ دیں، معیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بنائیں اور ایسا ماحول بنائیں جو خواتین کی ترقی کیلئے انہیں مساوی مواقع فراہم کرنے کو فروغ دے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلام میں خواتین کے بااثر کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، ہم اجتماعی طور پر ایک زیادہ مساوی اور جامع معاشرے کیلئے کام کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر سفیر پاکستان آمنہ بلوچ نے جامعہ اسلامیہ مولن بیک میں کامیابی سے کورس مکمل کرنے والے طلباء میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
29%
3 km/h
بدھ
29 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
34 °C

تازہ ترین

جہلم: جیولر قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزم کی سی سی ڈی مقابلے میں ہلاکت کے بعد فریقین نے صلح کرلی
21 اکتوبر, 2026
جہلم میں روہتاس روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، 18 سالہ نوجوان جاں بحق
21 اکتوبر, 2026
جہلم میں جیولر کو قتل کرنے والا ملزم سی سی ڈی مقابلے میں ہلاک
21 اکتوبر, 2026
دینہ میں کار اور ایوری وین کے درمیان تصادم، خاتون اور دو بچے شدید زخمی
21 اکتوبر, 2026
ای پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے اہم خبر، اجرا کی تاریخ تبدیل
20 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بجٹ میں بھی اوورسیز پاکستانیوں کو نظر انداز کر دیا گیا، لیگی رہنماء

28 جون, 2024

بارسلونا میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس،ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خصوصی خطاب

4 فروری, 2025

معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان قمر زمان کائرہ اوسلو پہنچ گئے

26 ستمبر, 2024

پاکستانی دیار غیر میں اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں، شفیق پسروری

20 دسمبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں