جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت 75سالہ بزرگ شہری احمد خان کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 75سالہ بزرگ شہری احمد خان جن کےبیٹے نے 15پر کال کر کے بابا جی کے گم ہونے کی اطلاع دی جس پر سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بابا جی کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد کے لیے تیار ہے۔


