جہلم میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد حفیظ ولد یار محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کی میت ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دی۔


