Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: فلائی جناح نے لاہور سے شارجہ کیلیے یومیہ براہ راست پرواز متعارف کرادی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

فلائی جناح نے لاہور سے شارجہ کیلیے یومیہ براہ راست پرواز متعارف کرادی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
29 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستانی ایئرلائن فلائی جناح نے لاہور سے شارجہ کیلیے یومیہ براہ راست پرواز متعارف کرادی۔

ترجمان فلائی جناح کے مطابق ایئرلائن نے اپنے بین الاقوامی فضائی آپریشنز کا آغاز کرتے ہوئے لاہور سے متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کیلیے پرواز متعارف کرادی ہے۔

فلائی جناح کے توسیع ہوتے ہوئے نیٹ ورک میں یہ شاندار اضافہ مسافرو ں کو سستی اور آسان سفر کے ذرائع کی فراہمی کیلیے ایئر لائن کے عزم میں ایک اہم سنگ میل کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ نئی سروس 27مارچ2024سے شروع ہونے والی یومیہ نان اسٹاپ پروازوں کے ذریعے دونوں شہروں کو ملائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فلائی جناح اپنے وسیع ہوتے نیٹ ورک میں اس نئے اضافے کو متعارف کرواتے ہوئے خوشی محسوس کررہی ہے، جو فلائی جناح کے سستے، باسہولت اورقابل اعتماد سفر کے ذرائع کی فراہمی کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

اسلام آباد تا شارجہ کے روٹ کے حالیہ آغاز کے بعد فلائی جناح ایک نئی سروس کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں اپنی رسائی بڑھا رہی ہے جو ایک اور پاکستانی شہر کو یو اے ای کے تیسرے سب سے بڑے شہر اور خلیجی خطے کے ایک متحرک حب شارجہ سے جوڑ دے گی۔

یہ اسٹریٹجک اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا،جس سے کاروبار اور تفریح کیلیے آنے والے مسافروں کیلیے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

فلائی جناح اس وقت پاکستان میں اپنے پانچ جدید ایئر بس A320طیاروں پر مشتمل فضائی بیڑے کے ساتھ کراچی،لاہور،اسلام آباد، پشاوراور کوئٹہ کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور لاہور سے شارجہ کیلیے بین الاقوامی پروازیں چلا رہی ہے۔

اس کی اکانومی کلاس کی نشستیں کسی بھی دوسری فضائی کمپنی کی اکانومی کلاس کے مقابلے میں کہیں زیادہ کشادہ ہیں،جو مسافروں کیلیے ان کے سفر کے دوران بے پناہ آرام کا باعث بنتی ہیں۔

ہوائی جہاز میں مفت آن لائن اسٹریمنگ سروس ”اسکائی ٹائم“کی سہولت بھی میسر ہے، جو مسافروں کو تفریح کے وسیع انتخاب کو براہ راست اپنی ڈیوائسز پر منتقل کرنے کی سہولت مہیا کرتی ہے۔

اس کے علاوہ مسافر انتہائی مناسب قیمتوں پر دوران پرواز ”اسکائی کیفے“مینو سے ناشتہ،سینڈوچ اورمختلف قسم کے لذیذ پکوانوں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
39°C
Jhelum
few clouds
39° _ 39°
33%
2 km/h
منگل
40 °C
بدھ
40 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
36 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نائیکوپ کی فیس کتنی ہے؟

10 اکتوبر, 2024

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

24 ستمبر, 2024

گھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمتوں کا اعلان

15 نومبر, 2024

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ٹریفک آفس میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

14 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں