جہلم شہر اور گردونواح میں خستہ حال خطرناک عمارتوں کی بھرمار، تند و تیز آندھیوں کے باعث عمارتیں ہوا میں جھولنے لگیں، انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں خستہ حال اور بوسیدہ عمارتوں کی بھرمار ہے، خستہ حال عمارتیں کسی جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں، شہری علاقوں میں خستہ حال اور بوسیدہ عمارتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے، لیکن متعلقہ محکموں کی غفلت اور انتظامیہ کی چشم پوشی سے ان کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔
حالیہ طوفانی بارشوں کیوجہ سے بوسیدہ عمارتوں سے شہریوں کے انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے، جس کے برعکس انتظامیہ ہر سال چشم پوشی اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ہے، جس سے بارشوں کے دوران قیمتی جانیں چھتیں اور دیواریں گرنے سے ضائع ہونے کا اندیشہ بڑھ چکا ہے،تمام صورتحال کی ذمہ دار انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے۔
شہریوں نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔


