Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: منشیات کیسز میں جرم ثابت ہونے پر 2 مجرمان کو مجموعی طور پر 21 سال قید اور جرمانے کی سزائیں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: منشیات کیسز میں جرم ثابت ہونے پر 2 مجرمان کو مجموعی طور پر 21 سال قید اور جرمانے کی سزائیں

عادل چوہدری
عادل چوہدری - چیف ایڈیٹر
31 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: عدالت نے ضلع جہلم میں منشیات فروشی کے دو مختلف مقدمات کے فیصلے سناتے ہوئے ملزمان کو طویل قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنا دیں۔ دونوں مقدمات میں جہلم پولیس کی مؤثر تفتیش اور مضبوط پیروی کے باعث عدالت نے قرار واقعی سزائیں سنائیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 732/24 بجرم CNSA 9(i)3e تھانہ دینہ کا فیصلہ سنایا۔ مقدمے کے مطابق مجرم مدثر الطاف نے سال 2024 میں منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا۔ معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم مدثر الطاف کو 16 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

اسی طرح عدالت نے ایک اور منشیات کے مقدمہ نمبر 330/24 بجرم CNSA 9(ii)6 تھانہ چوٹالہ کا فیصلہ بھی سنا دیا۔ اس مقدمے میں مجرم خرم شہزاد نے سال 2024 میں منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا، جس پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے 5 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

جہلم پولیس کے مطابق دونوں مجرمان کو جدید تفتیشی طریقہ کار کے تحت ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا، جبکہ ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا گیا اور مقدمات کی مؤثر پیروی کی گئی، جس کے نتیجے میں عدالت نے ملزمان کو قرار واقعی سزا سنائی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور اور بلاامتیاز آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم نے ان کامیاب عدالتی فیصلوں پر پولیس کی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹس کے ساتھ نقد انعامات دینے کا اعلان بھی کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
47%
2 km/h
جمعہ
31 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C

تازہ ترین

نہر اپر جہلم میں تین کم سن بچوں کو پھینکنے کا افسوسناک واقعہ، دو بچوں کی لاشیں برآمد، تیسرے کی تلاش جاری
17 ستمبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
16 ستمبر, 2026
جہلم میں مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقےکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا
16 ستمبر, 2026
یوتھ گیمز 2026، جہلم میں نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور حوصلہ افزائی کے لیے مربوط اقدامات کا آغاز
16 ستمبر, 2026
جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ چند ماہ میں فعال کر دیا جائے گا، تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر جہلم
16 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ضلع جہلم میں غیرقانونی شکار کرنے والے 18 شکاری گرفتار، لاکھوں روپے جرمانہ

12 نومبر, 2023

عمران خان اور مسلم لیگ ن مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ

3 ستمبر, 2024

پرانا آئی فون دو اور نیا لو، ایپل کی سکیم متعارف

7 مارچ, 2025

پنڈدادنخان میں رمضان نگہبان کارڈ سے غیر قانونی کٹوتی کرنے پر دوکان سیل

19 فروری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں