جہلم:ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
جہلم میں مجالس عزا برپا ہوں گی اور ماتمی جلوس برآمد ہونگے۔ سوز خوانی و سلام کے بعد مجلس جلوس علم و ذوالجناح برآمد ہو گا۔
یوم علیؑ کے جلوس کے لیے ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، جہلم میں یوم شہادت حضرت علیؑ کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی پر بڑی تعداد میں ڈیوٹی دیں گے۔
جلوس برآمد ہونے سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ سے گزرگاہوں کی مکمل سوئپنگ کی جائے گی۔ جلوس برآمد ہونے کے بعد سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی بھی کی جائی گی جبکہ سکیورٹی اداروں کے ماہر نشانہ باز بلند و بالا عمارتوں پر تعینات ہوں گے۔ جلوس کے روٹ اور اس سے متصل بازار اور گلیاں سیل کردی گئی ہیں۔
مساجد میں خصوصی محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔


