سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں سگے ماموں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارنے والا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا، ملزم واردات کے بعد ملحقہ علاقوں میں روپوش ہوگیا تھا۔
جہلم اپڈیٹس کے مطابق 22 مارچ کو سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے بورڈنگ محلہ میں عصمت سردار اپنے بھائی کے ہمراہ نماز تراویح ادا کر کے واپس آرہا تھا کہ اسکے بھانجے طیب نے پسٹل سے پے در پے فائر کر کے عصمت سردار کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم طیب اپنی ممانی سے شادی کا خواہشمند تھا اور متعدد بار مقتول ماموں کو طلاق دینے کا بول رہا تھا اور طلاق نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں لگارکھی تھی، ملزم طیب نے گھر کے باہر ماموں عصمت سردارکو قتل کرنے کے بعد ملحقہ علاقے میں روپوش ہوگیا۔
ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوہدری افضل اور ٹیم نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے انتہائی قلیل وقت میں ملزم طیب اور اعانت کردہ یوسف کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزم طیب سے دوران ریمانڈ جسمانی آلہ قتل پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، ملزم طیب نے قتل کے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔


