جہلم میں لین دین کے تنازعہ پر اغواء ہونے والے مغوی کو بازیاب کروا لیا گیا، پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں لین دین کے تنازعہ پر شہری محسن علی کو اغواء کرنے والے تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ یکم مئی کو ملزمان نے مسلح ہوکر شہری کو زبردستی ایک گھر لے جاکر رسیوں سے باندھ دیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے مغوی کے گھر فون کر کے ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم کا مطالبہ کیا، پولیس نے حاحی آئمہ کے ایک گھر سے مغوی محسن علی کو بازیاب کروا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ریڈ کے دوران ملزمان نے مزاحمت بھی کی تھی۔ گرفتار ملزمان عادل خان، صفدر خان اور ماجد خان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔


