کھیوڑہ شہر میں یوم تکبیر کے موقع پر ن لیگ دوگروپوں میں تقسیم، یوم تکبیر پر دومختلف تقریب منعقد ہوئیں اور کیک کاٹا گیا، یوم تکبیر تقریب کے موقع پر ن لیگی گروپوں میں اتفاق نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کھیوڑہ شہر میں بھی یوم تکبیر منایا گیا، یوم تکبیر کے موقع پر بھی ن لیگ دوگروپوں میں تقسیم ہو گئیں او ر دو تقریب منعقد ہوئیں، ن لیگ کی ایک تقریب میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے آفس میں منعقد ہوئی اوردوسرا نجی میرج ہال پرنجی تنظیم کی تقریب کے آخر میں منعقد ہوئی۔
یوم تکبیر کے موقع پر کھیوڑہ ن لیگ کی طرف سے ایک گروپ نے میونسپل کمیٹی میں ہونے والی تقریب میں کرنل (ر) سید زاہد شیرازی اور اسسٹنٹ چیف آفیسر حاجی محمد سلیمان نے کیک کاٹا ن لیگی کارکنوں نے شرکت کی۔
دوسری تقریب نجی میرج ہال پر نجی تنظیم کی تقریب منعقد ہوئی، ن لیگ کے دوسرے گروپ نے نجی تنظیم کی تقریب کے آخر میں یوم تکبیر کی دوسری تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک فیصل عباس سابق چیئرمین نے کیک کاٹا۔
ن لیگ کی دوتقریب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو واضع پیغام بھیجا گیا کہ ن لیگ دو گروپوں میں تقسیم ہے۔


