جہلم: ستھرا پنجاب پروگرام پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کا کوٹلی اللہ یار، چک جمال اور موہڑہ کریم بخش کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی مہم ستھرا پنجاب پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا۔ کوٹلی اللہ یار، چک جمال اور موہڑہ کریم بخش میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری کام کا جائزہ لیا۔
لوکل گورنمنٹ کے افسران اور سیکرٹری یونین کونسلز نے ڈی سی جہلم کو اس حوالے سے بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر جہلم نے مہم کو تیز کرنے اور مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے مختلف مقامات پر تندوروں کی انسپکشن کی اور روٹی کے وزن، معیار اور ریٹ کو چیک کرتے ہوئے حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ریٹ اور وزن کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔


