ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق عیدالاضحیٰ سے قبل مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 30 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادپرمہنگائی کی شرح23فیصدسےتجاوز کر گئی ہے ، ایک ہفتے میں 19 اشیائےضروریہ مہنگی،صرف8 کی قیمتوں میں کمی آئی، 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اس دوران استحکام رہا.
گزشتہ ہفتےٹماٹر، چکن، دال چنا، انڈے، بیف اورمٹن مہنگا ہوا، دال مونگ،کیلے، بجلی، ایل پی جی، سگریٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
گزشتہ ہفتے پیاز، سرخ مرچ، چاول، لہسن، بریڈ، گندم کاآٹاسستا ہوا ہے ۔


