Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: برٹش پاکستان سوشل سوسائٹی کے زیر اہتمام برمنگھم میں بزنس کانفرنس کا انعقاد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

برٹش پاکستان سوشل سوسائٹی کے زیر اہتمام برمنگھم میں بزنس کانفرنس کا انعقاد

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
26 جون, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

برمنگھم: پاکستان کی تعمیر و ترقی ہر شخص کا فرض ہے۔

ان خیالات کا اظہار برٹش پاکستان سوشل سوسائٹی کے زیر اہتمام بزنس کانفرنس میں مقررین نے کیا۔کانفرنس کے مہمان خصوصی کاروباری شخصیت میاں مقبول تھے ۔کانفرنس میں برمنگھم، لندن، سلاؤ سے کاروباری شخصیات نے شرکت کر کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

مہمان خصوصی میاں مقبول نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر پاکستان اور قوم کی خدمت کی جائے، برطانیہ ہمارا ملک ہے، سب سے پہلے ہمیں برطانیہ کی ترقی و خوشحالی اور امن کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی۔

برٹش پاکستان سوشل سوسائٹی کے صدر منور چیچی ،چیئرمین محمد قیصر چچی اور جنرل سیکرٹری محمد علی نے کہا کہ پاکستانیوں کے جذبہ حب الوطنی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کوئی قومی منصوبہ ہو یا کسی ہسپتال کی تعمیر کیلئے عطیات ہوں یا ڈیم کیلئے فنڈز، ایدھی کی خدمتِ خلق اپیل ہو یا قرض اتاروملک سنوارو کیلئے عطیات جمع ہوں اوورسیز پاکستانی سرگرم ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2005 ء کے زلزلے میں زلزلہ زدگان کی مدد ہو یا آبادکاری ، سیلاب کی تباہ کاریوں میں سیلاب زدگان کی مدد ہویا دوسرے کسی حادثے میں نقصانات، متاثرین کی مدد کرنے میں ہر کوئی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔16 دسمبر 2014 کا APS پشاور کا سانحہ اجتماعی غم تھا پاکستان کی ہر آنکھ اشکبار تھی بلکہ کئی روز تک فضا اور دل غم سے بوجھل رہے ۔ہر خوشی غمی کو ہم پاکستانی اجتماعی طور پر مناتے ہیں اورسیز پاکستان دور رہ کر بھی پاکستان کے بہت قریب رہتے ہیں بلکہ ان کا دل پاکستان میں ہی بستا ہے، ہمیں اپنے ملک اور اداروں سے پیار ہے بلکہ محبت ہے۔

صحافی وقار ملک نے کہا کہ اداروں کا وقار ہی ہمیں کامیابی کی طرف لے جاسکتا ہے۔ دنیا کے کسی ملک میں اپنے اداروں کے خلاف بات یا پروپیگنڈا نہیں ہوتا، ہمیں دیار غیر میں رہ کر اپنے ملک اور اداروں کا تحفظ کرنا ہو گا۔ تقریب کے اختتام پر میاں مقبول نے عصرانہ دیا۔

اس موقع پر ان کے صاحبزادے محمد ظہیر بھی موجود تھے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
43%
3 km/h
ہفتہ
32 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
31 °C
بدھ
33 °C

تازہ ترین

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا منفرد اقدام، "چالان نہیں، ہیلمٹ” مہم
9 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو شفاف اور معیاری سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
9 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد شدید زخمی
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع، مالکان کو نوٹسز جاری
9 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

برطانیہ آنے والے غیر ملکیوں کیلئے آمدن کی حد کم کر دی گئی

23 دسمبر, 2023

بلجیم: سوشلسٹ پارٹی نے عامر نعیم کو ٹکٹ جاری کردیا

28 فروری, 2024

پاکستان ہائی کمیشن میں17 سے 19 جون تک تعطیلات ہوں گی

16 جون, 2024

امریکا سے ڈی پورٹ پاکستانیوں کو لیکر دوسرا جہاز آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان

8 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں