Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد شدید زخمی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد شدید زخمی

محمد نبیل حسن
محمد نبیل حسن
9 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ کے علاقے گوڑہ اسکندر پور میں دربار کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور میں دربار کے قریب سڑک پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت 25 سالہ محمد احمد رضا ولد ارشد محمود اور 32 سالہ وقار یونس ولد یونس کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حادثے میں محمد احمد رضا کی دائیں ٹانگ کی فیمر (ران کی ہڈی) ٹوٹ گئی، جبکہ وقار یونس کی دائیں ٹانگ کی ہڈیوں میں کھلا فریکچر (اوپن فریکچر) آیا۔ دونوں زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کا تعلق گوڑہ اسکندر پور جبکہ دوسرے کا تعلق گاؤں پدھری سے بتایا جا رہا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
51%
2 km/h
جمعہ
33 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
30 °C

تازہ ترین

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا منفرد اقدام، "چالان نہیں، ہیلمٹ” مہم
9 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو شفاف اور معیاری سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع، مالکان کو نوٹسز جاری
9 اکتوبر, 2026
جہلم: خواتین قیدیوں کی عزت نفس کا تحفظ اور اصلاح و بحالی کے لیے فلاحی اقدامات ناگزیر ہیں، ماہم مشتاق
9 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

حب الوطنی، اتحاد اور قومی یکجہتی کے فروغ میں تعلیمی اداروں کا کردار انتہائی اہم ہے، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ

8 مئی, 2026

دینہ کی لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی اور بلیک میل کرنے والا ریسکیو اہلکار گرفتار

25 جنوری, 2025

جہلم: مرغیوں کے فضلے سے بھری گاڑیاں شہریوں کیلئے وبال جان، شدید بدبو سے سانس لینا محال

7 جنوری, 2026

جہلم میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، صارفین پریشان

16 مئی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں