جہلم: ڈائریکٹرجنرل، نادراریجنل ہیڈآفس اسلام آباد’ جہلم میں کھلی کچہری لگانے کے احکامات جاری کریں تاکہ سائلین کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوسکیں۔
ان خیالات کا اظہار جہلم شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی شہری تنظیموں کے عمائدین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان، تحصیل دینہ، تحصیل سوہاوہ اور ضلعی ہیڈکواٹر جہلم کے سائلین کو نادرا دفاتر کی طرف سے بے شمار مسائل کاسامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ ذمہ داران نے عوامی مسائل سے مکمل لاتعلقی اختیار کررکھی ہے جس کی وجہ سے سائلین کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوچکا ہے۔
جہلم شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی شہری تنظیموں کے عمائدین نے ڈائریکٹرجنرل، نادراریجنل ہیڈآفس اسلام آباد کو جہلم میں کھلی کچہری لگانے کا مطالبہ کیاہے۔


