جہلم: ضلع جہلم میں مون سون کی شجر کاری مہم تیزی سے جاری ہے، سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیموں کی جانب سے شجرکاری مہم قابل ستائش ہے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے موضع خورد میں سماجی تنظیم اسلم بیگ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کے تحت پودے لگاتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر تنظیم کی فلاحی سرگرمیوں بارے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ بھی دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے تنظیم کی جانب سے مقامی شہریوں میں پودے تقسیم بھی کیے۔


